21 January 2013 - 18:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5025
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلان:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام عارف حسين واحدي نے 7 سے 12 ربيع الاول تک ھفتہ وحدت منائے جانے کي خبر دي ?
شيعہ علما کونسل پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام عارف حسين واحدي نے شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر 7 سے 12 ربيع الاول تک پورے پاکستان ميں ہفتہ وحدت منائے جانے کا اعلان کيا ?

حجت الاسلام عارف حسين واحدي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس دوران ملک بھر ميں عيد ميلاد النبي(ص) کي محافل ، جلوس اور ريليوں کا انعقاد ہوگا انتظاميہ سے خطاب ميں کہا: عيد ميلاد النبي (ص) کے پروگرام ميں مکمل سيکورٹي فراہم کرے ?

انہوں نے شيعہ سني برادري سے عيد ميلاد النبي(ص) کے جلسوں اور جلوسوں ميں بھر پور شرکت کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: ان شرکتوں کے ذريعہ دنيا پر ثابت کريں کہ مل کر دشمن کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے?

پاکستان کي اس نامور شخصيت نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت محمد مصطفي(ص) کي ذات گرامي مسلمانوں کے اتحاد کا اھم مرکز ہے کہا : پيغمبر اسلام(ص) کي تعليمات پر عمل پيرا ہو کر ہي دنيا اور آخرت ميں کاميابي حاصل کي جا سکتي ہے?

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ دشمن مسلمانوں ميں انتشار اور نفاق پيدا کرکے ہميں ايک ايک کر کے ختم کرنا چاہتا ہے کہا: ہميں دشمن کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کيلئے آپس ميں اتحاد و وحدت کو فروغ دينا ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬