02 November 2009 - 19:32
News ID: 504
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے کہا : مبلغین کو نصیحت کرنے والا ، اور دانش پذیر و متواضع ہونا چاہیئے ۔
يت الله علوي گرگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سید محمد علوی گرگانی ، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے فقہ کے استاد نے آج صبح حجت الاسلام سید جلال رضوی مهر ، دینی امور و اعزام مبلغ اور اوقاف و امور خیریہ کے مدیر اعلی اور ان کے گروھی تبلیغ کے ذمیہ دار کے ساتھ ملاقات کی اور کہا : مبلغین انکساری کے ساتھ عوام کے ضرورتوں کے لئے اپنے دانش کو فراھم کرنے کا راستہ ھموار کریں ۔


انہوں نے اپنی گفتگو میں امام علی علیہ السلام کے ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :  حضرت امام علی علیہ السلام نے مبلغین کے لئے تین مرحلہ کو معین کیا ہے کہ سب مبلغ اس تین مرحلہ کو انجام دیں جو دین و دنیا کے استحکام کا باعث ہوتا ہے ۔


حوزہ علمیہ کے اعلی سطح کے اس استاد نے اظھار خیال کیا : دانشمند ہونا ، سخنور ہونا اور دانش پر عمل کرنا یہ تین حصہ ہے کہ جس کے عملی صورت انجام دینے پر مبلغین اپنے دین و دنیا کو استحکام دے سکتا ہے ۔  


انھوں نے مبلغین کو دانش آموزی کی ھدایت کرتے ہوئے یاد دلائی : اس طرح نہ ہوں کہ طالب علم اور مبلغین علم و دانش حاصل کرنے کی ضرورت محسوس نہ کریں بلکہ طالب علم اور مبلغین کو چاہیئے کہ ھر روز جدید علم کو حاصل کرنے میں مشغول رہیں ۔


آیت الله علوی گرگانی نے امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کو بیان کرتے ہوئے تاکید کیا : تبلیغ دین میں عوام کو کسی چیز کی نصیحت کرنے سے بھتر ہے اپنے عمل کے ذریعہ لوگوں کی تبلیغ کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے فقہ کے اس استاد نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : جو شخص بھی اس تین مرحلہ کو انجام دیگا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس حدیث میں شامل ہوگا « أکرم الخلق على الله بعد الأنبیاء العلماء الناصحون و المتعلمون الخاشعون، انبیاء کے بعد خدا کے نذدیک محبوب ترین بنده ، نصیحت کرنے والے عالماء، جو متعلم و متواضع ہیں » ۔

انھوں نے ذکر شدہ حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا :  مبلغین دانش پذیر و متواضع ہوں ۔


آیت الله علوی گرگانی نے اپنی گفتگو کے اختمام پر کہا : جس طرح میوہ والے درخت اپنے سر کو خم کئے رہتے ہیں تا کہ خدا کا بندہ اس کے اس پھل سے فائدہ اٹھا سکے ، اسی طرح طالب علم بھی اپنی انکساری اور فروتنی سے عوام کو اپنے علم سے فائدہ بخش نے کا راستہ ھموار کریں ۔

اسی طرح اس ملاقات کے ابتدا میں حجت الاسلام سید جلال رضوی مهر ، ایران کے دینی امور و اعزام مبلغ اور اوقاف و امور خیریہ کے مدیر اعلی نے ایران کے تمام علاقہ میں اس ادارہ کے پروگرام کی وضاحت کی اور کہا : یہ ادارہ تبلیغ کے مختلف مواقع پر اس ملک کے تمام نکات پر مبلغین کو بھیجتا ہے ۔


انھوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : حضوری اور غیر حضوری ٹسٹ کا انعقاد فرم بھروانا اور قبول کرنا مبلغین کے سطح کی ارتقاء کے لئے مسلسل ہفتگی نشست کا انعقاد کرنا اس ادارہ کے بعض کار کردگی میں سے ہے ۔


حجت الاسلام رضوی مهر نے بیان کیا : یہ ادارہ ندائے تبلیغ کے نام سے ایک رسالہ نکالتا ہے ، تبلیغ کے طریقہ پر نظارت و حوزہ کے ممتاز استادوں کا انتظام کرتا ہے تا کہ وہ مبلغین کے سوالوں کا جواب دیں یہ اس ادارہ کی کارکردگی میں سے ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬