27 January 2013 - 14:01
News ID: 5044
فونت
آيت الله بشير نجفي نے وحدت اسلامي کانفرنس کے پيغام ميں:
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے مراجع تقليد ميں سے حضرت آيت الله بشير نجفي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ميري روح و جان وحدت اسلامي کانفرنس ميں موجود ہے کہا: مذهبي فتنہ امت اسلاميہ کيلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ?
حضرت آيت الله بشير نجفي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، عراق کے مراجع تقليد ميں سے حضرت آيت الله بشير نجفي نے 26 ويں وحدت اسلامي کانفرنس تھران کو ارسال کردہ پيغام ميں جو ا?ج 27 جنوري کي صبح ، حضرت آيت الله بشير نجفي کے نمائندہ کي ذريعہ کانفرنس ميں پڑھا گيا ، وھابيت کو منافقين ميں شمار کرتے ہوئے کہا : پيغمبراسلام (ص) کے زمانہ ميں ہي منافقت جيسي خطرناک ترين تحريک وجود ميں ا?ئي اور ا?ج بھي يہ تحريک مسلمانوں کے درميان تفرقہ انگيزي اور اختلاف ڈالنے ميں مصروف ہے ?

آيت الله بشير نجفي نے مذھبي فتنہ انگيزيوں کو اسلامي معاشرہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتاتے ہوئے ان فتنہ انگيزيوں کے پشت پردہ بعض اسلام نما افراد کا ہاتھ موجود ہونے کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: يہ گروہ اسلام کے نام پر اور اپني لچھے دار باتوں سے نادانوں کو دھوکہ دينے ميں مصروف ہے اور خود کو اسلام کا حقيقي ٹھيکيدار بتاتا ہے ليکن خداوند متعال نے منافقين کے لئے سخت عذاب رکھا ہے ?

آيت الله نجفي نے مزيد کہا: ا?فتاب رسالت کے طلوع ہونے پر مسلمان ، کفار کے حملے سے روبرو ہوئے مگر اسلام ا?ج بھي پائيدار ہے اور دھمکياں اس کو بڑھنے سے نہيں روک سکيں گي ?

اس مرجع تقليد نے کہا: عالمي سامراجيت نے ايک مختصر مدت تک بعض اسلامي ممالک پر قابض ہونے کے سبب ان مالک ميں اپني بنياديں محکم کرلي ہيں، مگر اسلامي دنيا ان کي تمام سازشوں کے باوجود ا?ج تک اپنے پيروں پر کھڑي ہے اور ائندہ بھي کھڑي رہے گي ?

انہوں نے موجودہ حالات کو نہايت حساس بتاتے ہوئے کہا :عالمي سامراجيت اور ا?مريت اسلام کو نقصان پہونچانے کي غرض سے متحد ہوچکي ہے ، مگر خدا کا وعدہ سچا ہے اور دشمن ھرگز اپنے مقاصد ميں کامياب نہيں ہوسکتا ?

سرزمين عراق کے اس نامور مرجع تقليد نے مذھبي فتنہ کو اسلام کے دشمنوں کا سب بڑا ہتھيار بتاتے ہوئے کہا: اسلامي معاشرہ جس عظيم خطرہ سے روبرو ہے وہ فتنہ پرور اسلام نما منافقين کا وجود ہے جو نامعلوم ہاتھوں کي حمايت ميں مسلمانوں کے درميان گھس چکے ہيں اور يہ افراد قبائلي اور مذھبي فتنہ کي ا?گ کو شعلہ ور کرنے ميں مصروف ہيں ?

اس مرجع تقليد نے تاکيد کي : اسلام نما يہ گروہ کفريہ فتوي اور مسلمانوں کو برا بھلا کہنے کي حرمت پر توجہ کئے بغير اس سلسلہ ميں مصروف ہيں اور شيعہ و سني کتابوں ميں موجود احاديث کي جانب بے توجہ ہيں ، يہ لوگ اس طرح پيش ا?رہے ہيں جيسے انہوں نے ان احاديث کا مطالعہ ہي نہ کيا ہو ?

انہوں نے اتحاد اسلامي کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : اتحاد اسلامي کي دائم کوشش سبھي کي ذمہ داري ہے اور شيعہ علما اس سلسلہ ميں ا?گے ا?گے رہے ہيں ، اور اسي بنياد پر سني فقہ سے استفادہ کرتے ہوئے فقہ مقارن جيسي کتابيں لکھيں گئيں ، اھلسنت کي جانب سے باب اجتھاد کا بند ہونا سبب بنا کہ شيعہ علما فقط شيعہ کتابوں پر اکتفا کريں ?

اس پيغام کے دوسرے حصہ ميں ا?يا ہے : ميري روح و جان اس کانفرنس ميں موجود ہے اور خداوند متعال سے ھماري دعا ہے کہ اس کانفرنس کے برگزار کرنے والوں کو ان کے مقاصد ميں کاميابي دے ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬