11 February 2013 - 16:54
News ID: 5094
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي – سرزمين پاکستان کے نامور شيعہ عالم دين حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے عالم اسلام کيخلاف سازشوں کو روکنے کے لئے ملت ايران کے اسلامي انقلاب کے ساتھ کھڑے ہوجانے دعوت دي ?
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے انقلاب اسلامي کي 34 ويں سالگرہ کے موقع پر ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سيکرٹريٹ سے جاري ہونے والے پريس ريليز ميں تاکيد کي : امام خميني کي زير قيادت سرزمين ايران پر رونما ہونے والا اسلامي انقلاب پوري دنيا ميں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ، آج استعماري قوتيں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہيں اور اسلامي انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے ليے ملت اسلاميہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہي ہيں ليکن وہ اپنے مقاصد ميں کامياب نہيں ہو سکيں گي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامي کي سب سے بڑي خاصيت يہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کي قيد سے بالا تر ہو کر انساني ذہنوں کو بيدار کيا اور بالخصوص ملت اسلاميہ کو استعماري طاقتوں سے آزادي کے حصول کا راستہ دکھايا کہا: انقلاب کسي علاقہ، سرزمين، يا مذہب کے ليے مختص نہيں ہوتے اور نہ ہي ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے ?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے مزيد کہا: فرانس، روس، چين يا دوسرے ممالک ميں انقلاب آئے تو انہوں نے بھي باقي اقوام پر اپنے اثرات ڈالے، ليکن ايران ميں آنے والے انقلاب اور باقي ممالک ميں آنے والے انقلابات ميں بنيادي فرق يہ ہے کہ ايران کا انقلاب "اسلامي" يعني دين مبين اسلام کے بنيادي اصولوں پر قائم تھا جبکہ دوسرے ممالک ميں آنے والے انقلابات خاص اقتصادي، يا معاشرتي نظريہ کي بنياد پر تھے، کہ جنکا دين اسلام سے کوئي براہ راست رابطہ نہ تھا?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامي ايران نے جہاں پورے عالم اسلام پر اپنے اثرات مرتب کئے وہاں اس سے سرزمين پاکستان پر بھي مثبت تبديلياں رونما ہوئيں، اس خطے ميں شہيد علامہ عارف حسين حسيني اور شہيد ڈاکٹر محمد علي نقوي نے پاکستاني معاشرے کو انقلاب اسلامي کي حقيقت سے روشناس کرانے کے لئے کليدي کردار ادا کيا اور ملت تشيع پاکستان کو آج بھي شہيد حسيني کے وہ تاريخي کلمات اچھي طرح ياد ہيں تاکيد کي : ہم ولايت فقيہ سے ايک انچ بھي پيچھے ہٹنے کيلئے تيار نہيں ہيں اور پاکستاني سرزمين سے کسي کو بھي برادر اسلامي ملک ايران ميں انقلاب کے خلاف کام کرنے کي اجازت نہيں ديں گے?

ناصر عباس جعفري نے مزيد کہا : امريکہ، اسرائيل اور سامراجي سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے ملت اسلاميہ کے ہر فرد کو اسلامي انقلاب کا ساتھ دينا ہوگا، تاکہ شيطان بزرگ اپنے مقاصد ميں کامياب نہ ہوسکے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬