
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ڈاکٹرجناب علی لاریجانی اور انکے ھمراہ وفد اپنے سفر کے چوتھے روزشهر نجف پہونچے ان لوگوں نے پہلے حرم حضرت امیرالمومنین علی(ع) زیارت اورپھر بعد آیتالله سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی.
جناب لاریجانی اس ملاقات میں مختصر رپورٹ پیش کرنے کے بعد کہا : مسائل اورمشکلات کے حل ، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی قائم کرنے کے لئےمراجع تقلید کے نظریات سے استفادہ بہت اھمیت کا حامل ہے.
حضرت آیت الله سیستانی نے بھی اس ملاقات میں جناب لاریجانی اورا نکے ھمراہ وفد کو خوش امدید کہتے ہوئے علاقہ کے مبتلا بہ مسائل پر اظھار نظر فرمائی اور دنیا کے تمام مسلمان خصوصا ملت ایران کی کامیابی کی دعاکی .
قابل ذکر ہے کہ جناب لاریجانی اس سفر میں دیگر مراجع کرام سے بھی ملاقات کریں گے.