رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، محمد مهدی عاکف اخوان المسلمین مصر کے رھنما نے گذشتہ روز منتشر کئے گئے بیانیہ میں ملک عبدالله بن عزیز آل سعود سعودیہ عربیہ کے بادشاہ سے اپیل کیا کہ مسلمانوں اور بے گناھوں کا یمن میں قتل و ان کا خون بھانے کو جلد سے جلد روکا جائے ۔
انہوں نے دونوں طرف کے راھنماؤں کے ساتھ فورا جلسہ کے انعقاد پر زور دیا اور یمن کے عوام کے درمیان وحدت و سلامت اور حفاظت و صلح قائم کرنے اور اسلامی و عربی قوم کے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی تاکید کی ۔
مهدی عاکف نے دنیائے اسلام کے تمام علماء و فقھا کو اس جنگ کے متوقف کرنے میں حصہ لینا اور سعودی عربیہ کے بادشاہ کو اس جنگ و جدال اور خونریزی کو تمام کرنے کی ترغیب دینے اور صلح قائم کرنے کی دعوت دی ۔
اخوان الملسلمین کے راھنما نے سعودی عربیہ کو اپنے زمین و ملک کی حفاظت کا مسلم حق ہونے کی تاکید کی لیکن اس امر کو سعودی عرب کا یمن میں شیعوں کے ساتھ جنگ اور ان کو پست کرنے میں ملوس ہونا اس کے منافی جانا ۔