رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي دھلي سے رپورٹ کے مطابق ، جامعہ المصطفي العالميہ ايران کي جانب سے کل ايران کلچرل ھاوس ميں قران و احاديث کا ايک روزہ مسابقہ منعقد کياگيا .
اس مسابقہ ميں ھندوستان کے مختلف شھروں اور رياستوں کے شيعہ مدارس کے بچوں نے شرکت کي ، يہ مسابقہ اپني نوعيت کا منفرد مسابقہ تھا جس ميں سيکڑوں افراد نے مختلف موضوعات پر شرکت کي .
اس مسابقہ ميں ايران کلچرل ھاوس کے ڈائرکٹر علي دھگائي نے کہا : قران ھماري ديني اورمذھبي کتاب ہونے کے ساتھ ھماري زندگي کا دستورالعمل بھي ہے اپ نے کہا ايران کي ترقي کا سبب قران پر عمل کرنا ہے.
ڈائرکٹر علي دھگائي نے مسلم معاشرے کو قران اور سيرت اھل بيت (ع) پرعمل کرنےکي خاص طورپرتاکيد کي.
قابل ذکر ہےکہ اس موقع پر 20 افرد کو مختلف عناوين ميں امتيازي نمبر لانے اور مسابقہ ميں پہلا ، دوسرا اور تيسرا مقام لانے کي بناء پر گراں قدر انعامات سے نوازا گيا اوراعلان کيا کہ پہلا مقام لانے والي فرد کوبين الاقوامي سطح کے قراني مسابقہ ميں شرکت کرنے کے لئے ايران بھيجا جائے گا تاکہ يہ بچے قوم اور ملک کا نام روشن کريں اورانساني معا شرے کي اصلاح اور ترقي کا سبب بنيں .