19 November 2009 - 20:44
News ID: 580
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے نصیحت کی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے جوانوں کو اس جوانی کے مناسب وقت سے کمال اور سعادت کی منزل پر فائیز ہونے کے فائیدہ کے ضرورت کی تاکید کی ۔
آيت الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج ظھر کے وقت مختلف قشر کے لوگوں سے قم کے مدرسه امیرالمومنین علی علیہ السلام میں ملاقات کی اور ذی الحجہ کے مبارک مہینہ کی ا‌ٓمد اور اسی ذی الحجہ میں حضرت امیرالمومنان امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمۃ الزهرا سلام اللہ کی شادی کی مناسبت سے اس مہینہ کو اسلام کے بڑے مہینہ سے یاد کیا ۔  


انہوں نے گرانقدر کتاب شریف نهج البلاغہ کے کلمات قصار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : حضرت امیرالمومنان امام علی علیہ السلام نے کلمات قصار میں سے ایک میں فرماتے ہیں اضاعة الفرضة غصه ؛ موقع اور فرصت کے وقت کو برباد کرنا ضایع کرنا غم اور اندوہ کا مقام ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اظھار خیال کیا : حضرت امیرالمومنان امام علی علیہ السلام کے کلمات قصار میں جوانوں کے لئے نھایت اھم درس ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں فقہ کے درس خارج کے اس استاد نے فرصت سے مراد امور کے انجام دینے کے لئے غیر اختیاری اسباب کے فراھم ہونا جانا اور کہا : اگر کسی کام کے انجام پانے کا اسباب فراھم ہو تو اس موقعہ کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں اس لئے کہ فرصت کا موقع آسانی سے ہاتھ نہی آتا ۔ 

 حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے یہ بیان کیا کہ جوانی ایک طرح سے فرصت ہے جوانوں کو اس قوت اور طاقت کا زیادہ سے زیادہ نیکی ، اچھائی اور ترقی میں  استعمال کرنے کی شفارش کی اور کہا : جوانوں کو اپنے اس جوانی کے فرصت کے وقت کی اھمیت جانیں اور اس فرصت کے وقت کو تھذیب نفس میں ترقی و تکامل اور خدا کے بندے کی خدمت میں بیشتر استعمال کریں ۔


تفسیر نمونہ کے مؤلف نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا : جوانوں کا دل پاک ہوتا ہے وہ اپنے خالی اوقات میں اپنے عمر سے زیادہ فائیدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
 

وہ اسی طرح اپنے تقریر کے دوسرے حصہ میں اول وقت نماز پڑھنا ، خدا کو یاد کرنا ، خدا کے بندے کی مدد کرنا ، بے کار دوستوں سے پرھیز کرنا ، بعض پارٹی اور جشن میں شرکت نہ کرنا کو جوانوں کے سعادتمندی کا عوامل بتایا ہے اور فرمایا : افسوس کی بات ہے آج کل نامناسب جشن اور پروگرام زیادہ ہو گئے ہیں جونوں کو چاہیئے اس سے دور رہیں اور اس طرح کے پروگرام میں شرکت نہ کریں کیونکہ کبھی کبھی ایک برا پروگرام جوان کے مقدر کو خراب کر دیتا ہے ۔
 

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسی طرح اپنی گفتگو میں جوانوں کو اول وقت نماز پڑھنے کی دعوت دی اور اظھار خیال کیا : اول وقت نماز پڑھنے سے انسان کے تمام کاموں میں خیر و برکت ہوتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬