27 August 2013 - 23:19
News ID: 5849
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کا انتباہ؛
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بھکر سانحہ کے جھوٹے الزام میں شیعہ شخصیتوں اور افراد کو گرفتار کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھکر پاکستان سانحہ کے جھوٹے الزام میں شیعہ شخصیتوں اور افراد کو گرفتار کئے جانے پر شدید رد عمل کے اظھار میں تاکید کی: گرفتار افراد کو اگر آئندہ 24 گھنٹے تک رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں حکومت مخالف دھرنے دیئے جائیں گے  ۔
 

انہوں نے ہم حکومت پاکستان سے بھکر واقعہ کی فی الفور تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا:  اس سلسلہ میں عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرے اور جو مجرم ثابت ہو اسے سزا دی جائے ۔


حجت الاسلام جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بھکر واقعات کے ذریعہ ایل او سی پر ہونے والے واقعات سے توجہ ہٹانا ہے کہا: اس کے پیچھے انہیں کالعدم طالبان اور ان کی ہمدرد تنظیموں کے افراد ملوث ہیں جو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔


انہوں نے ڈی پی او بھکر کے کالعدم تنظیموں سے روابطہ ہونے اور شہر کے حالات خراب کرانے پر فوری طور پر اسے برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: گذشتہ روز شہداء کے سوائم پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتار کئے گئے 150 سے زائد بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، اور اگر یہ مطالبات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک پورے نہ ہوئے تو پورے ملک میں علامتی دھرنے دیئے جائیں گے اور حکومت مخالف تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔


پاکستان کی اس مایہ ناز شیعہ شخصیت نے یہ کہتے ہوئے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، آئے روز معصوم پاکستانی قتل کئے جا رہے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کا ڈھول گلے میں ڈالنے کے سوا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے کہا: ایل او سی پر دن میں تین تین بار بلااشتعال گولہ باری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں ابتک کئی افراد شہید ہوچکے ہیں، لیکن ہماری طرف سے وہ جواب نہیں دیا جا رہا ہے جو دینا چاہئے ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس صورتحال پر ہر پاکستانی پریشان اور تشویش میں مبتلا ہے کہ سرحدوں کے محافظ قتل ہو رہے ہیں جبکہ ہماری عسکری قیادت خاموش بیٹھی ہے کہا: اس صورتحال کے پیش نظر ہم مطالبہ کرتے ہیں سیاسی و عسکری قیادت فوراً بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں، پوری ملت پاک فوج کی پشت پر ہوگی اور ملت کا ہر فرد پاک دھرتی کے دفاع پر قربان ہوگا۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ بھکر کے حالات خراب کرنے میں وہاں کا ڈی پی او ملوث ہے، جس کی سرپرستی پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کر رہے ہیں تاکید کی : یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کو ریلی نکالنے کی اجازت دی جائے جبکہ وطن سے پیار کرنے والوں کو چودہ اگست کو ملک کے حق میں ریلی سے روک دیا جائے۔


انہوں نے مزید کہا:  ڈی پی او بھکر نے نہ صرف کالعدم تنظیم کو ریلی نکالنے کیلئے اجازت دی بلکہ اس ریلی میں مسلح افراد کے آنے اور ہوائی فائرنگ سے بھی نہ روکا، 400 سے زائد مسلح افراد کی ریلی میں شرکت اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اس چیز کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں شہر بھکر کے حالات خراب کئے گئے، یہاں تک کہ کوٹلہ جام میں کالعدم تنظیم کی طرف غلیظ نعرے لگائے گئے اور دو معصوم افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، نتیجاً چھ افراد شہید ہوگئے اور یوں اس واقعہ کا اختتام 15 افراد کی جانوں کے نقصان پر ہوا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬