14 September 2013 - 18:51
News ID: 5927
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی:
رسا نیوز ایجسنی - کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ نے اس بات کا خدشہ ظاھر کرتے ہوئے کہ پاکستان دوسرا شام بن سکتا ہے کہا: اسلامی اتحاد پاکستان کی نجات کا واحد راستہ ہے ۔
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں مومنین کو عبادت الھی اور تقوائے پروردگار کی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: شام پر ممکنہ امریکی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہوگا، لھذا مسلم ممالک امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔


مجلس وحدت مسلمین کی سپریم کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر امریکہ شام پر حملہ کریگا تو اس دلدل میں غرق ہوجائے گا کہا: موجودہ  تمام حالات میں مسلمانوں نے منافقین کے اصل چہرے کو پہچان لیا ہے، کہ جو لوگ یارسول اللہ اور یاعلی مدد کے مقدس نعروں کو شرک کہتے تھے، وہ اب امریکہ سے مدد مانگتے نظر آتے ہے، اب دنیا کے مسلمانوں نے حرمین شریفین کے خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کے ناپاک اور مکروہ چہرے کو پہچان گئے ہیں۔


کوئٹہ کے امام جمعہ نے حالیہ اے پی سی میں حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : قرآن کی رو سے دہشتگردوں اور قاتلوں کو سزاء ملنی چاہئے لیکن ہمارے حکمران اور بعض سیاستدان قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قاتلوں اور دہشتگردوں سے مذاکرات کے سلسلے میں متفق ہوچکے ہے، جو درحقیقت پاکستان کے مظلوم عوام خصوصاً پسماندگان شہداء کیساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔


انہوں نے مزید کہا: درحقیقت مذاکرات کے نتیجے میں دہشتگردوں کو ایک فرصت اور مہلت فراہم کرنا ہے، تاکہ اُنکے مقدمات ختم ہوکر اُنکے قیدی رہا ہوجائیں اور وہ دوبارہ عوام کے جان و مال پر حملہ کرسکیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬