23 November 2009 - 16:32
News ID: 596
فونت
الحاج سید علی مھدی تقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ممبئی کے باندرہ میں خطیب جمعہ نے کہا کہ قرآن مجید نے سارے انسانوں کو متقی بننے کا حکم دیا ہے
الحاج سيد علي مھدي تقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ممبئی کے دوسرے سب سے بڑے شیعی مرکز ''باندرہ''میں نماز جمعہ کے خطبہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید علی مھدی تقوی قمی دام ظلہ نے مومنین کے کثیر مجمع کو خطاب کرتے ہوئے تقویٰ کی اہمیت اور افادیت پر روش ڈالی اور خدا سے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ تقویٰ کو قرار دیا ۔

علی مھدی تقوینے تقوی کے سلسلہ میں مصحف کے سورۂ حجرات کی ۱۳ویں آیت کا تذکرہ کیا ، اور کہا کہ قرآن مجید نے سارے انسانوں کو متقی بننے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے کہا : نیزبقیہ انسانوں کے سلسلے میں بندر وغیرہ والے نظریات کی اس آیت سے نفی ہورہی ہے اور خاندان و قوم و قبیلہ کی اہمیت کی بھی نفی ہورہی ہے بلکہ زیادہ تقویٰ کے ذریعہ زیادہ محترم بننے کا ذکر ہے ۔


خطیب جمعہ نے کہا : ظاہری اعتبار سے جسے متقی سمجھ رہے ہوں ضروری نہیں وہ خدا سے قریب بھی ہو بلکہ خدا کی نگاہ میں کون متقی و قریب ہے یہ نہیں معلوم ، ایک ایسا انسان جس کے تمام خاندان میں سب متقی و نماز گذار ہوں وہ اس شخص کے مقابل میں جو خود سے متقی بن گیا بہتر نہیں ہے ظاہراً دونوں برابر ہیں مگر اس کا درجہ زیادہ بلند ہے ، کیوں کہ یہ تحقیق کر کے اس درجہ تک پہونچا ہے دوسرا خاندانی اعتبار سے یہاں تک پہونچا ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬