17 November 2013 - 12:18
News ID: 6125
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مرکزی سینیر نائب صدر جے ایس او پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا : اگر انتظامیہ تین ماہ پہلے جاگ جاتی تو اس قدر بڑا سانحہ پیش نہ آتا ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے سینیر نائب صدر عبداللہ رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : راولپنڈی کا یہ دلخراش واقعہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ، آج سے تین ماہ پہلے جب دیواروں پر شیعہ کافر کے نعرے لکھے گئے اس وقت انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھی۔

انہوں نے وضاحت کی : اسی راولپنڈی میں چند شر پسند عناصر نے وال چاکنگ کی اور شیعہ کافر کے نعرے لکھے گئے ، لیکن انتظامیہ کی مجرمانہ بے حسی دیکھیں کہ کسی نے کوئی ایکشن نہ لیا۔

مرکزی سینیر نائب صدر جے ایس او نے تاکید کی : اگر اس وقت انتظامی ادارے ذمہ داری کا ثبوت دیتے تو راولپنڈی کو اس قدر افسوسناک واقعہ سے بچایا جا سکتا تھا، پھر عصر عاشور کو بھی انتظامیہ نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اس کو کرنا چاہیے تھا ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا : ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نہ صرف وہ لو گ جو اس واقعہ میں ملوث ہیں بلکہ وہ انتظامی ادارے کہ جن کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬