03 December 2009 - 13:21
News ID: 637
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله مصباح یزدی نے درس اخلاق میں کہا : مومن کچھ بولنے اورپوچھنےسے پہلے اپنی نیت اورخواھش کے سلسلے میں غور کرتا ہے اور الھی ہونے کی صورت میں اپنے قدم اگے بڑھاتا ہے .
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه کے استاد اور تعلیمی وتحقیقی ادارہ امام خمینی(ره) کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کا ھفتہ واردرس اخلاق دفتر رهبر معظم انقلاب اسلامی قم میں جوانوں کی موجودگی میں 2 دسمبر کومنعقد ہوا.


آیت الله مصباح یزدی نے اس جلسہ میں انسانی کمالات کی عوامل کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : یہ کمال معاشرے کے زیرسایہ تحقق پاتاہے اورخداوند متعال نے فطری طور پر معاشرے کی محبت انسان کے دل میں ڈالی ہے  .

 
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گفتگو معاشرت کا پہلا قدم ہے تاکید کی : مومن الھی جزبے اورنپے تلے انداز اورمفید کلام کرتا ہے .


تعلیمی وتحقیقی ادارہ امام خمینی(ره) کے سربراہ نے کہتے ہوئے کہ اسلامی اداب میں مومن کی دوستوں سے ناراضگی مورد مذمت ہے کہا : مومن جب الھی معیار کے تحت اپنے دوست سے الگ ہوتا ہے توبغیر جنجال برپا کئے الگ ہوجاتاہے .

 
قابل ذکر ہے کہ یت الله مصباح یزدی کا درس اخلاق ھر بدھ کے دن نماز مغرب و عشاء کے بعد رهبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں منعقد ہوتا ہے.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬