10 December 2009 - 19:58
News ID: 665
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے دانشنامه امام حسین علیہ السلام کے رسم اجراء پروگرام میں شیعی حدیث کے مطالب کی بیشتر تحقیق کرنے کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله صافي گلپايگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید نے آج دانشنامه امام حسین علیہ السلام کے رسم اجرائی پروگرام میں جو کہ قم کے علوم و معارف حدیث تحقیقی ادارہ میں انعقاد ہوا شیعی حدیث کے مطالب کی بیشتر تحقیق کرنے کی تاکید کی اور کہا : دانشنامه امام حسین علیہ السلام کی طرح اور بھی بیش قیمت کارکردگی حوزہ علمیہ میں ہونی چاہیئے کیونکہ اس طرح کی حدیثی تحقیقی امور کی جگہ خالی ہے ۔
  


انہوں نے اس پروگرام میں مجلس شورای اسلامی کے صدر کی موجودگی میں شیعوں کی حدیثی میراث کو زندہ رکھنے کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آئمه اطهارعلیهم السلام کے زمانہ سے ابھی تک حدیث کی حفاظت کرنے والے حافظان نے اپنی بے پناہ کوشش کے ساتھ اس روایت کو ھم لوگوں تک پہونچایا ہے اور ضروری ہے یہ سلسلہ جاری رہے اور اس نورانی مخزن و منبع کی تحقیق ہوتی رہے ۔


انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تمام مسلمانوں کی شخصیت کتاب اور حدیث کے وجود سے ہے اظھار خیال کیا : ھم لوگ نهج‌البلاغه، صحیفه سجادیه، کافی، استبصار و من لایحضره الفقیه جیسے بیش قیمت سرمایہ سے منسلک ہیں ۔ 
 

انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ  قرآن و حدیث دیی کے اصل و اساس ہیں اس کی حفاظت ہونی چاہیئے اظھار خیال کیا : حدیث کی تحقیق کے لئے حوزہ علمیہ میں وسیع پیمانہ پر پروگرام ہونا ضروری ہے اور اس طرح کے پروگرام کو نظر انداز نہی کرنا چاہیئے ۔


قابل ذکر ہے دانشنامه امام حسین علیہ السلام حجت الاسلام و المسلمین ری ‌شهری کی طرف سے حجت الاسلام سید محمود طباطبایی نژاد و سید روح الله طبایی کے ھمکاری کے ساتھ علوم و معارف حدیث تحقیقی ادارہ کی کوشش سے چودہ جلدوں میں عربی اور فارسی زبان میں نشر ہوئی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬