12 December 2009 - 20:23
News ID: 673
فونت
آیت الله سیستانی کےنمائنده:
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نےعراق کی آزادی اور استقلال کے دشمنوں کو بے ابرو کئے جانے کو کہا .
سيد احمد صافي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سیستانی کےنمائنده ، حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے میں جو کربلا معلی میں حرم مطهرحضرت امام حسین (ع) میں ہوا منگل کے روز کے بمب دھماکے کا تذکرہ جسمیں 500  سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ، کرتے ہوئے کہا : عراقی ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں کہ کیوں انکی زندگی کا دامن زخموں  اور غموں سے بھرا ہوا ہے کیسے اس میں مبتلی ہوئے ہیں اور کب تک اسی میں مبتلی رہیں گے.


   
سید احمد صافی نے امنیت کے سلسلے میں گورمنٹ کی کارکرگی پر تنقید کرتےہوئے کہا :  تقریبا دوماہ قبل بھی اسی طرح کا بمب دھماکا ہواتھا مگران جنایتوں سے مقابلےمیں گورمنٹ کی کارکردگی مناسب نہی تھی .

 

اپ نے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہ کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا : عوام کون سی خطاء کی ہے کہ اپنے ھم وطنوں کے مارنے جانے کے بعد سیاسی گروپ کے ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بھی شاھد ہوں اسکے بجائے ذمہدارافراد کو چاھئے کہ امنیتی وسائل کو مضبوط کریں .

 

اپ نے عراق کے سلسلے میں عالمی حقوق بشر کی سرگرمیوں کو ضعیف بتاتے ہوئے کہا : اس ادارے نے عراقی قوم کے لئے کون سا اقدام کیا ہے .

 

انہوں نے دھشت گرد اور انکے حامیوں کے حقائق کھولے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : دھشت گرد منطق اور دین پر اعتقاد نہی رکھتا یہ حتی حیوانوں سے بھی بدتر ہیں ان سے انکی فطرت کے مطابق برتاو کرنا چاھئے اورانکے تمام حامیوں کو بے ابرو کرنا چاھئے .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬