رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علميہ امام مھدي (عج) ميں عيد مباھلہ کي مناسبت سے منعقدہ ايک تقريب ميں مولانا رضاحسين جرولي نے اپني تقريرميں غدير سے مباھلہ تک کواسلامي فتح کا ہفتہ بيان کيا.
جناب جرولي نے اپنے بيان ميں کہا : غدير سے مباھلہ تک اسلامي فتح کا ہفتہ ہے جسے ھفتہ فتح کے نام سے منايا جانا چاھئے .
اپ نے کہا : غدير ميں اللہ نے رسول اللہ(ص) کو يہ ھدايت دي کہ تھي کہ حضرت علي (ع) کوباقاعدہ طورپر اپنا جانشين اور خليفہ اعلان کرديں اور خدا کے رسول نے ايسا ہي کيا بھي جس کے بعد اللہ نے ايہ اکملت کے ذريعہ اپنے دين کي تکميل کا اعلان بھي کيا.
اپ نے کہا : اسي طرح مباھلہ ميں مرسل اعظم (ص) نے يھوديوں اور نصاري کو دعوت مباھلہ دے کر اسلام کي فتح کا جھنڈا گاڑ ديا مدينہ ميں مسجد مباھلہ کي تعمير اسلامي فتح کي علامت ہے.
اپ نے اپنے بيان کے اخر ميں مزيد کہا : مسلمانوں کو چاھئے کہ رسول اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چليں کيوں کہا يہي راہ نجات ہے ، مرسل اعظم(ص) نے جس رستے کا اختيار کيا تھا وہ امن واشتي اوراتحاد ويگانگت اور محبت واخوت کا راستہ تھا اور اج بھي ان ہي طريقوں کو اپنا کر اسلام کے پيغام کو عام لوگوں تک پہونچايا جاسکتاہے .