19 May 2014 - 15:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6797
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ کے آرگنائزر نے مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا سے گفت و گو کی : اس گفت و گو میں دونوں حضرات نے جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے حوالے سے راہ عمل پر تبادل نظر کیا۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن




رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ کے آرگنائزر امجد علی بھمبھرو نے مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا سے گفت و گو کی : اس گفت و گو میں دونوں حضرات نے جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے حوالے سے راہ عمل پر تبادل نظر کیا۔
اس موقع پر آرگنائزر جے ایس او پاکستان جناب امجد علی بھمبھرو نے بیان کیا : نوجوان اپنے قائد محبوب کی ایک آواز پر لبیک کہنے کو ہمہ تن تیار ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا دیکھے گی 19 تاریخ کو جے ایس او پاکستان کے نوجوان ملتان کی طرف ایک سیلابی ریلے کی طرح امڈ رہے ہوں گے ۔
جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ کے آرگنائزر نے مزید کہا : جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور تمام ڈویژنز سے رابطے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ کنونشنوں کی طرح اس کنونشن کو بھی کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے وضاحت کی : اس وقت ملک عزیز میں بد امنی اور مہنگائی عروج پر ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے ترجیحات کو معین کرے اور درجہ بدرجہ مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔
امجد علی بھمبھرو نے نے بیان کیا : حکومت کو برسر اقتدار آئے  ہوئے 1 یک سال ہو گیا اور اس کی کارکردگی کچھ زیادہ بہتر نظر نہیں آ رہے۔افواج پاکستان ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم بیرونی ڈالر لے کر کسی بھی ادارے کو بھی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬