‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2014 - 07:17
News ID: 6810
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے اہل بیت (ع) سے محبت اور ان کی اطاعت کو خدا سے محبت کی علامت جانا ہے اور بیان کیا : جو شخص حضرت علی (ع) سے محبت کرنا پسند کرتا ہے وہ ان کے انصاف و عدالت کے تقاضوں کو بھی پسند کرتا ہے چاہے ظاہر میں اس سے اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے اپنے درس اخلاق میں اہل بیت (ع) سے محبت اور ان کی اطاعت کو خدا سے محبت کی علامت جانا ہے اور بیان کیا : جو شخص حضرت علی (ع) سے محبت کرنا پسند کرتا ہے وہ ان کے انصاف و عدالت کے تقاضوں کو بھی پسند کرتا ہے چاہے ظاہر میں اس سے اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو ، جن لوگوں کی محبت کمزور ہے ایسے مواقع پر ان کی محبت کم رنگ ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ خدا سے ڈر و خوف اور اس سے محبت کس طرح جمع ہو سکتی ہے ؟ بیان کیا : خدا سے ڈر و خوف بھی رحمت کی وجہ سے ہے ؛ کہا جاتا ہے کہ جہنم ایسا ہے اور ویسا ہے ، جب تک ہم کوئی غلط کام انجام نہیں دینگے تو عذاب کیوں ، جہنم تو ہمارے عمل کا نتیجہ ہے ؛ خدا کی یہ رہنمائی و تنبیہ ایک صفت ہے جو محبت کی مضبوطی کا سبب ہوتا ہے ۔ 

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے خداوند عالم کی طرف سے ڈر و خوف کو ٹرافک کنٹرول کی علامت سے تشبیہ دی ہے اور بیان کیا : جب کوئی شخص سڑکوں پر خطرہ کی علامت کا بورڈ لگا تا ہے تو اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ یہ لوگوں کی بہتری کے لئے ہے ، خدا کی طرف سے انذار و خوف بھی اسی طرح ہے ؛ یہاں تک کہ ابدی عذاب بھی حکمت کی بنا پر ہے اور حکمت ایک پسندیدہ کمال ہے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اہل بیت (ع) سے محبت اور ان کی اطاعت کو خدا سے محبت کی علامت جانا ہے اور بیان کیا : جو شخص حضرت علی (ع) سے محبت کرنا پسند کرتا ہے وہ ان کے انصاف و عدالت کے تقاضوں کو بھی پسند کرتا ہے چاہے ظاہر میں اس سے اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو ، جن لوگوں کی محبت کمزور ہے ایسے موقع پر ان کی محبت کم رنگ ہو جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے اظہار کیا : ہم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنی محبت کو گہری کی جائے ، اس کی بنیاد کو مستحکم کریں اور یہ سطحی محبت پر اطمینان حاصل نہ کریں ؛ خدا اور اس کے اولیاء کی معرفت پیدا کریں کہ جو تزلزل ناپذیر ہوں اور نیک اعمال کے انجام دینے ، عبادتوں اور ان سے محبت کے ذریعہ اپنی محبت کو مضبوط اور اس کی حفاظت کریں ؛ حقیقی محبت کرنے والا چاہتا ہے کہ اپنی تمام چیزیں محبوب کے راہ میں دے دے اور اس میں فانی ہو جائے ۔ 

محبین اهل بیت کی صفات و رتبہ بندی

آیت الله مصباح یزدی نے امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فرماتے ہیں ہمارے چاہنے والے تین طرح کے ہیں ، بعض ظاہر طور سے چاہتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن باطن میں وہ ہم سے محبت نہیں کرتے ہیں دوسرے وہ لوگ ہیں جو دل کی گہرائی سے ہماری محبت کرتے ہیں لیکن حالات ایسے ہیں کہ وہ اپنے محبت کو علنی طور پر اظہار نہیں کر سکتے ، لیکن ممتاز وہ لوگ ہیں جو کہ ظاہر اور باطن دونوں صورت میں ہم سے محبت کرتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : تیسرے رتبہ پر وہ لوگ ہیں کہ جن کے لئے گھوڑے سے بھی تیز و سریع مصیبت آتی ہے ، بہت ساری سختی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فتنہ اور امتحان کی منزل سے گذرنا پڑتا ہے ، ان میں بعض مار کھاتے ہیں زخمی ہوتے ہیں یا ان کے سر قلم کر دئے جاتے ہیں ؛ لیکن ان ہی لوگوں کی برکتوں سے خدا مریضوں کو شفا عنایت کرتا ہے ، غریبوں کو دولت و ثروت سے نوازتا ہے ، آپ لوگوں کو مدد دی جاتی ہے ، آپ لوگوں کے لئے بارش کرائی جاتی ہے اور آپ لوگوں کو روزی عنایت ہوتی ہے ؛ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : لیکن وہ لوگ جو صرف زبان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں وہ طاغوتی فکر و روش و منش کو اختیار کرتے ہیں ، زبان سے ہمارے ساتھ ہیں لیکن ان کی تلواریں ہمارے خلاف ہیں ؛ وہ لوگ جو باطن میں ہمارے ساتھ ہیں لیکن اظہار نہیں کرتے ان لوگوں میں سے ہیں جو دنوں میں روزہ رکھتے ہیں اور شبوں میں عبادت کرتے ہیں ، ہمارے سامنے تسلیم ہیں اور ہم جو بھی ان سے کہتے ہیں اسے قبول کرتے ہیں ۔ 

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے ممتاز محبین کی علامت بیان کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فرماتے ہیں ان لوگوں نے توحید کو اچھی طرح پہچانا ؛ ایمان ، اس کی صفات ، اس کے حدود و اس کے شرائط اور اس کے حقائق کو جانتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں تا کہ ہمارے خاص دوست ہو جائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬