02 June 2014 - 15:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6843
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حسینی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید سبطین حسینی نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: امام خمینی نے امریکی اور حقیقی اسلام کے مابین موجود فرق کو اجاگر کردیا ۔
حجت الاسلام سيد سبطين حسيني امام خميني رحم? اللہ عليہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید سبطین حسینی نے رھبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں حضرت امام خمینی (رہ) کو حق و باطل کا معیار جانا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب امام خمینی(رہ) نے اسلام کے مردہ جسم میں دوبارہ روح پھونک دی کہا: امام خمینی (رہ) نے امریکی اور حقیقی اسلام کے مابین حد فاصل کھینچ کر حق و باطل کا فرق اجاگر کردیا ۔


حجت الاسلام حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) رسول خدا (ص) کے سچے فرزند تھے کہا: آپ کے انقلاب کی برکت تھی کہ فلسطینی غاصب صہیونیوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہوگئے اور آزادی بیت المقدس کی تحریک نے زور پکڑا لیا ۔


ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کی تحریک ہی کا فیضان تھا کہ حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے کہا: امام خمینی (رہ) نے حج میں برات مشرکین کی رسم سے نکال کر اس کی اصل روح کو بیدار کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬