مجلس وحدت مسلمین ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے : پاکستان میں شیعہ مکتب فکر پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔ پورے ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے : پاکستان میں شیعہ مکتب فکر پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔ پورے ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے۔
اس بیان میں سانحہ تفتان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے : زائرین پر ہونیوالے خودکش حملوں میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بیان میں حکومت کی نا اہلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے : سانحہ تفتان اور کراچی ائیرپورٹ حملہ حکومتی رٹ پر نمایاں سوال ہیں۔ حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وزیراعظم پاکستان بتائیں قوم قیام امن کے حصول کے لیے کہاں جائے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے