رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ظهر کے بعد مجمع فدائیان ایران کے ارکان سے ملاقات میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تصویرکے ساتھ اھانت کی مذمت کرتے ہوئے اور عوام کے عکس العمل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ سن56 میں حضرت امام خمینی (رہ) کی شان میں ایک پیپر کی گستاخی نے عوام کو جریحہ دار کیا تھا اس کے نتیجے میں امیریکا اور سامراجیت کوملک سے باھر نکال دیاگیا یہ توھین بھی سبب بنے گی کہ امام خمینی(رہ) اور انقلاب و رهبرمعظم کے دشمن کا بھی قلع و قمع ہوجائے .
انہوں اس طرح کی حرکتوں کے نتائج کی طرف توجہ دلاتے ہوئے یاد دھانی کی : مسائل ھمارے لئے بہت روشن ہیں کہ یہ حرکت امام خمینی(رہ) اور رهبرمعظم کےدشمنوں کی نابودی کاسبب ہوگی.
اس مرجع تقلید نے یاد دھانی : انقلاب اسلامی ایران عاشوراء و ظهور حضرت حجت (عج) کے درمیان واسطه اور ایک پل ہے.
آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران کا ایڈیل عاشوراءہے اور اپ نے اس انقلاب میں شهیدوں اورفداکاروں کی زحمتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج ایرانی قوم کے پاس جوکچھ بھی انہی شھداء اورجانفشاروں کی زحمتوں کا نتیجہ ہے کہ ھمیں اس جانب توجہ رکھنی چاھئے.
انہوں نے امام خمینی (رہ) کی خدمتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) نے اپنی تدبیروں کے ذریعہ قوم کو سامراجیت سےنجات دلایااورمعاشرےمیں اسلام لاکر عوام گراں قدر خدمت کی ہے کہ ایران کی عوام اس سےبخوبی واقف اورمتوجہ ہے .