19 December 2009 - 18:56
News ID: 707
فونت
حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی کے دفتر کے خبر رساں سائٹ کے سربراہ نے خبر دی
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی کے دفتر کے خبر رساں سائٹ کے سربراہ نے میسنجر کے ذریعہ اس مرجع تقلید کے مقلدوں کو سوال شرعی کا جواب دینے کی خبر دی ہے ۔
شرعی سوالات کا دنیا کے چار زندہ زبان میں آنلائن جواب

 

حجت‌الاسلام سید محمد جواد بنی‌سعید، حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی کے دفتر کے خبر رساں سائٹ کے سربراہ نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اپنے گفتگو میں کہا : اس مرجع تقلید کے دفتر سے آنلائن صورت میں حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی کے مقلدین کو ان کے سوال کا جواب دیا جاتا ہے ۔


انہوں نے اس آنلائین پروگرام میں مقلدین کی اچھی خاصی شرکت کی خبر دیتے ہوئے اظہار خیال کیا : اس وقت چار زبان فارسی ، عربی ، انگریزی اور اردو میں مراجع کرنے والوں کو جواب دیا جاتا ہے ۔  


انہوں نے فارسی زبان میں آنلائن جواب دینے کا وقت صبح آٹھ بجے سے آٹھ بجے شب تک اعلان کیا ہے اور کہا : فارسی زبان والے اس آئی ڈی کے ذریعہ  makaremonline.fa گوگل ٹاک اور   makaremonline_fa میسنجر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔


حجت‌الاسلام بنی سعید نے وضاحت کی : عربی زبان کے ماھرین آنلائن ۱۷ بجے سے ۱۹ بجے تک  makaremonline_ar اس آئیڈی پر رجوع کرنے والوں کو ان کے سوال کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اسی طرح انگریزی زبان میں اس آئیڈی makaremonline_en پر ۱۷ بجے سے ۱۹ بجے تک  ماھرین سے آنلائن سوال کے جواب حاصل کر سکتے ہیں ۔


انہوں نے آنلائن اردو زبان میں جواب دینے کے لئے  ۱۷ بجے سے ۱۹ بجے کا وقت معین کیا ہے اور وضاحت کی : اس مرجع تقلید کے مقلدین اردو زبان میں اس آئیڈی makaremonline_ur پر اپنا جواب حاصل کر سکتے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬