20 December 2009 - 17:57
News ID: 711
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی اسلامی انقلاب کا تائثر قوم کے بیدار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زمانہ کے یزید ایک لمحہ کے لئے بھی بیکار نہی بیٹھے ہیں اور ھمیشہ ایران کے اسلامی انقلاب کی مخالفت میں سازیشیں کر رہے ہیں ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید ، نے آج ظھر کے وقت سپاہ پاسداران سے ملاقات میں انپی تقریر کے درمیان محرم کے مہینہ کی مناسبت سے تسلیت عرض کی اور اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائیدہ اٹھانے کی تاکید کی اور کہا : حضرت امام حسین علیہ السلام کا مکتب جھانی اور جاوید مکتب ہے اور اس کا رمز انسانی فطرت سے هماهنگی و هم خوان ہے ۔


انھون نے کہا : انسان فطری طور سے ظلم و جور کو پسند نہی کرتا اور حق طلبی اور حق گوئی کے حصول میں رہتا ہے اسی دلیل کی بنا پر حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتے ہیں ۔

اس مرجع تقلید حضرت امام حسین علیہ السلام کے مکتب کو وسیع بتایا اور عوام کا سیدالشهدا سے عشق و محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عوام یہاں تک کہ غیر مسلمان بھی حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں کیونکہ ان کے قیام کا مقصد عدالت کو قائم کرنا اور ظلم و فساد کو نابود کرنا تھا ۔ 


قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج فقہ کے اس استاد نے مکتب حضرت امام حسین علیہ السلام اور عاشورہ سے پیغام اور درس لینے اور ظالمان کی بیعت نہ کرنا اس مکتب کا اساسی پیغام ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظھار خیال کیا : جس شخص کے پاس امام حسین علیہ السلام کی فکر و ذھنیت ہوگی اور امام کے مکتب کی پیروی کرنے والا ہوگا وہ کبھی بھی یزید جو ھر زمانہ میں مختلف شکل میں دکھتا ہے کی بیعت نہی کریگا ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : ھم لوگوں کو چاہیئے کہ حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کے مکتب اور عاشورہ کے قیام سے سبق حاصل کریں کیونکہ ان کا قیام تھا جس نے اسلام کو زندہ اور پائندہ رکھا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے استقامت اور الہی جہان بینی کو عاشورائی مکتب کا پیغام جانا اور کہا : اس زمانہ میں ھر زمانہ سے بھی زیادہ دشمنوں کے مقبابلہ کرنے کے لئے ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬