28 December 2009 - 15:25
News ID: 723
فونت
الله حائری شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ خبرگان رھبری کے ممبر نے کہا : خبرگان رھبری عوام کے سامنے گواہی دیتا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی اپنی ولایت کو خدا کی اطاعت کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور اس مدت میں ان کی ولایت خدا کی راہ میں خرچ ہوئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله محی الدین حائری شیرازی ، خبرگان رھبری کے ممبر نے گذشتہ شب عزاداران امام حسین علیہ السلام کے درمیان قم کے حسینیہ شھدا میں کہا : خبر گان رھبری عوام کے سامنے گواہی دیتا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی اپنی ولایت کو خدا کی اطاعت کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور اس مدت میں ان کی ولایت خدا کی راہ میں خرچ ہوئی ہے ۔

 حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے اس بات پر تاکید کی کہ ولایت انسان کے اعمال جیسے نماز ، روزه ، خمس ، زکات و امر به معروف کو جھت دیتا ہے اظھار خیال کیا : نماز  ولایت اللہ کے ساتھ ظلمت سے نور کی طرف حرکت ہے اور ولایت طاغوت کے ساتھ اولئک اصحاب النار هم فیها خالدون ہے ۔

آیت الله حائری شیرازی نے اپنی تقریر میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے مکتب اور یزیدی مکتب کے فرق کو یاد کراتے ہوئے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس فرق کو جاننے کے لئے بصیرت کی ضرورت ہے کیونکہ ایک مکتب اسلام میں انسان کو خدا سے قریب کیا جاتا ہے تو دوسرے مکتب میں انسان کو خدا سے دور کیا جا رہا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬