29 December 2009 - 16:41
News ID: 729
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ سید حسن نصرالله عاشورہ کے روز لبنان ، بیروت میں عزاداروں کے درمیان تقریر کی جس میں ھزاروں کی تعداد میں ان کی تقریر سننے والے موجود تھے ۔
سيد حسن نصرالله

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق سید حسن نصرالله ، حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے گذشتہ روز عاشورہ کے روز ظھر کے وقت بیروت کے جنوبی علاقہ میں جو ضاحیہ کے نام سے جانا جاتا ہے وہاں لبنانی عزاداروں کے درمیان اپنی تقریر میں امت اسلامیہ پر ہو رہی جارحیت و اسلام کی ارزشوں اور عربی و اسلامی قوم پر تسلطی منصوبہ بندی کو امریکی سامراجیت جانا ہے کہ چند حکومتیں امریکا کے شانہ بہ شانہ اس کی پیروی کر رہی ہے اور وہ یکی بعد دیگر حکومتوں کو اپنے ناپاک چنگل میں جکڑ رہا ہے اور انھوں نے اس جنگ و جدال اور اسلامی ممالک پر دشمنوں کے ظلم کو محکوم کیا اور اسلامی قوم سے اپیل کی ہے کہ اپنے دشمن کو پہچانیں اور ان کے فریبی شیرین کلام سے ہوشیار رہیں اور ان کے خوبصورت نعرہ آزادی ، ڈموکراسی اور حقوق بشر کے ذریعہ دھوکا نہ کھائیں ۔


سید حسن نصرالله نے عاشورہ کے روز کو حق کی حیات اور مظلوم کی کامیابی سے توصیف کی اور کہا : تمام جھان کو یاد دلاتا ہوں کہ بیت المقدس کے ساکنین کو اور ان کے گھروں کو غاصب صھیون کی طرف سے دی جانے والی دھمکی ابھی بھی جاری ہے اور اعلان کرتے ہیں کہ اس غاصب حکومت کی لالچ و حرص اور وحشیانہ قتل و غارت کی کوئی حد و حدود نہی ہے ۔ آج اعلان کرتے ہیں کہ فلسطینی خاص کر غزہ پٹی میں رہنے والے اس دھمکی کی ضد میں ہیں اور لاکھوں فلسطینی اندرون ملک میں ہوں یا بیرون ملک میں وہ برسوں سے اپنے زمین سے دور ہیں ۔  


انھوں نے اپنے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے صھیونی حکومت کی ظلم و جارحیت کو بیان کرتے ہوئے کہا : ۱۱ ھزار اسیر اسرائیل کے زندان میں بہت ہی سخت مشکلات میں ہیں ۔ فلسطین کے کارخانوں ، گھروں اور اسکولوں پر اسرائیل کا حملہ جاری ہے تا کہ فلسطینی فلسطین چھوڑ کر بھاگ جائیں ۔ اسرائیل کی دھمکی صرف فلسطینیوں تک محدود نہی ہے بلکہ سوریہ ، لبنان ، ایران اور دوسرے اس علاقہ کے ممالک بھی اس میں شامل ہیں ۔  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬