رسا نیوز ایجنسی کےرپورٹ کے مطابق شیخ محمد یزبک ، حزب اللہ لبنان کے مرکزی مجلس کے ممبر نے گذشتہ روز شرق لبنان کے شھر بعلبک میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے درمیان سیاسی ، دینی ، معاشرتی شخصیت کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے تاکید کی کہ مقاومت کے اسلحہ کی حفاظت ملک لبنان اور اس کے قوم کی حفاظت ہے اور کہا : اسلحہ اسی طرح کہ امام موسی صدر نے کہا تھا کہ مردوں کی زینت ہے اور ھم کبھی بھی کسی وجہ سے اس کو اپنے سے دور نہی کر سکتے ۔
شیخ محمد یزبک نے باراک اوباما امریکا کے صدر جمہور کو جائیزہ صلح نوبل عطا کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا : اوباما اس ملک کا صدر جمہور ہے جو کہ فلسطین ، عراق ، افغانستان ، پاکستان اور لبنان میں ہو رہے قتل و غارت میں اس کا ہاتھ ہے اور اسی وقت امریکا کی طرف سے ظالم حکومت صھیونست کو اربوں ڈالر کا بے حساب سخاوتمندانہ مدد کا مشاھدہ ھم لوگ کر رہے ہیں اور دیکھ رہیں ہیں کہ لبنانی قومی فوج کی مدد میں مردد ہے ۔