رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق علامه شیخ عفیف نابلسی ،لبنان میں علماء عامل کے انجمن کے صدر نے گذشتہ روز جنوب لنبان کے صیدا شھر میں نماز جمعہ کے خطبہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سلسلہ میں اسرائیل و امریکا اور بہت سے مغربی و عربی ممالک کی سیاسی قدم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ ممالک اس فکر میں ہے کہ میڈیا کے ذریعہ گمراہ سازی کی سیاست کو اختیار کر کے ایران و لبنان اور فلسطین کے مقاومت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی و اقتصادی محاصرہ کے دباؤ میں علاقہ کی وضیعت کو متحول بنائیں ۔
علامه نابلسی نے اس تاکید کے ساتھ کہ مغرب کی ناکامی اور غاصبانہ موج کی گستردگی اور علاقہ میں صھیونی حکومت کا کینسر جیسا وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اسلامی جمھوریہ ایران اور مقاومت کی قوت بے پناہ دھمکی کے با وجود عنقریب مؤثر نقش پیش کریگا اور شرق و غرب کی چالبازی و مکاری جو انہوں نے ایران اور اسلامی دنیا کے لئے انجام دے رہا ہے صرف ان کی ناکامی کے علاوہ اور کچھ ان کو حاصل نہی ہوگا ۔