رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ ایران کے عالی کونسل کے سیکریٹری آیت الله مرتضی مقتدایی نے " انتہا پسند و تکفیری تحریک علماء اسلام کے نظر میں عالمی کانفرنس " کے دوسرے روز بیان کیا : یہ ایک عظیم و مبارک کانفرنس ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : وہ چیز جو آج کل تکفیری و انتہا پسند اور داعش اسلام کے نام پر پیش کر رہے ہیں اور بیان کر رہے ہیں مسلمانوں کو جان لینا چاہیئے کہ یہ اسلام نہیں ہے ، اسلام اس کے غیر ہے جو اس منحرف گروہ کے افراد بیان کر رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ تشدد اور تکفیریوں کی غیر انسانی اعمال کا اسلام سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں ہے ، علماء اسلام بھی اس مسئلہ پر اتفاق رکھتے ہیں ؛ حضرت آیت الله مکارم شیرازی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی پہل سے اس عظیم الشان کانفرنس منعقد کی ہے اور حضرت آیت الله سبحانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس کانفرنس کی صدارت کی ذمہ داری اپنے عہدہ لی ہے ۔
حوزات علمیہ ایران کے عالی کونسل کے سیکریٹری نے اظہار کرتے ہوئے کہا : امید کرتا ہوں اس کانفرنس میں حاضر علماء اسلام اس اجلاس کے ثمرہ کو لوگوں کے لئے بیان کرے نگے تا کہ مسلمانوں کے درمیان کوئی شخص انحراف کے نذدیک ہو تو اس کو انحراف سے بچایا جائے تا کہ تکفیری و انتہا پسندوں کی باتوں سے فریب نہ کھائیں ۔