30 December 2014 - 14:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7629
فونت
شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے اعتراض میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے شہر قفول کے مسجد امام صادق (ع) میں بحرین کے علماء نے الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری کی فوری آزادی کے لئے وسیع پیمانہ پر مظاہرہ کیا ۔
بحرینی علماء کا شہر قفول میں مظاہرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء و طلاب نے الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے اعتراض میں بحرین کے شہر قفول کے مسجد امام صادق علیہ السلام میں وسیع پیمانہ پر مظاہرہ کیا ۔

بحرین کے علماء و طلاب نے اس مظاہرہ میں تمام علماء و انقلابیوں اور روحانیوں سے اپیل کی ہے کہ شیخ علی سلمان کی آزادی اور اپنے تمام مشروع مطالبہ کے پورے ہونے تک آل خلیفہ حکومت سے مقابلہ میں ثابت قدم رہیں ۔

انہوں نے اس مظاہرہ کے اختمامی پیغام میں تاکید کی ہے کہ الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے اپنے صاقانہ و ثابت موقف سے ثابت کیا کہ لوگوں کے مدافع و منافع اور ان کے حق و انصاف کے مطالبہ اور اسی طرح ملک کی آزادی و عزت ، ثبات اور سلامتی چاہی ہے ۔

اس پیغام کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان ہوا ہے : شیخ علی سلمان کے خلاف ہر طرح کا اقدام بحرینی عوام کے خلاف اقدام کے مساوی ہے اور اس کی ذمہ داری برسر اقتدار حکومت کے ذمہ ہے ۔

بحرین کے علماء نے اس ملک کے بحران کا راہ حل عوام کے عادلانہ مطالبات کو عملی کرنا جانا ہے اور بیان کیا : لوگوں کی مخالفت اور ان کے حق کی پائمالی و کچلنا اور دینی و سیاسی شخصیت کی گرفتاری ان مورد قبول نہیں ہے ۔

الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان جن کو گذشتہ روز فوجداری محکمہ میں بلایا گیا تھا اور وہاں سے ان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬