31 January 2015 - 16:25
News ID: 7747
فونت
جے ایس او پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شکار پور مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے حملہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بچوں اور نمازیوں پر حملہ بزدلی کی نشانی ہے ۔
جے ايس او پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر عبد اللہ رضا نے شکار پور مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے حملہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ عمل جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مؤمنین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے خالق سے ملاقات کی حالت میں تھے کہا: دہشت گردی سے نجات پانے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے ۔


عبد اللہ رضا نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے نہ تو ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے کہا: نمازیوں کو نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ آج سے پہلے کئی صدیوں سے چلا آ رہا ہے ، نہ تو اس پہلے شخص کا اسلام سے کوئی تعلق تھا جس نے پہلے نمازی کو مسجد میں شہید کیا اور نہ ہی آج کے ان دہشت گردوں کو اسلام سے کوئی تعلق ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آرمی نے آپریشن ضرب عضب کر کے دہشت گردوں پر ایک کاری ضرب لگائی ہے جس سے دہشت گرد اب گھبرائے ہوئے ہیں اور وہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کر رہے ہیں کہا: کبھی بچوں پر حملہ تو کبھی نمازیوں پر حملہ، پاکستان میں حالات اسی صورت میں پر امن ہو سکتے ہیں جب ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے اور ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔


جے ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گرد تو صرف آلہ کار ہیں، اصل میں ان کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جا رہی ہیں، ان خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے تو پاکستان میں امن ہو سکتا ہے کہا: ہم اس سانحہ پر اتوار کو راولپنڈی میں احتجاجی ریلی نکالیں گے اور حکومت کو متنبہ کریں گے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔ ہم پر امن شہری ہیں اور قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔ 


انہوں نے مزید کہا: اگر حکومت نے اقدامات نہ کیے تو حکومت یہ جان لے ہمارے قائد محترم حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ہم وہ قانونی راستہ بھی جانتے ہیں جن سے اپنا حق وصول کیا جاتا ہے اور اگر ہم نے ان راستوں پر قدم رکھ دیا تو قائد محترم کی ایک آواز پر کئی لبیک کی صدائیں آئیں گی جو حکومتی ایوانوں کی بنیادیں تک ہلا کر رکھ دیں گے ۔

 

دوسری جانب جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے بھی اس سانحہ پر دکھ و درد کا اظھار کرتے ہوئے کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬