21 March 2015 - 12:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7939
فونت
مجلس وحدت مسلمین پنجاب :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے سید مظہر حسین نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پنجاب میں دہشت گرد آزادانہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات سے کام لے رہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمين پنجاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے لاہور میں اپنے کارکنوں سے گفت و گو میں گوجرانوالہ میں سید مظہر حسین نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پنجاب میں دہشت گرد آزادانہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات سے کام لے رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : گوجرانوالہ جو حکمران جماعت کا مرکز ہے، اس علاقہ میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے ممبر سید مظہر حسین کو نشانہ بنایا جانا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا : دہشت گرد اپنے آپ کو حکمران جماعت کے حلقوں میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔ جس حکومت کی نمائندگی دہشت گردوں کے ساتھی کریں اس سے بھلائی کی توقع رکھنا بے مقصد ہے۔

حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گرد جان لیں کہ شیعہ قوم ملک کے لئے قربانیاں دینے سے تھکنے والی نہیں، لیکن حکمرانوں کی بے حسی پر ہم خاموش بھی نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کراچی میں بوہری برادری کے عبادت خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : کراچی کے امن کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کوئی ہاتھ نہیں آئے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬