‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2015 - 15:26
News ID: 8002
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے کابینہ کا اجلاس سے خطاب میں کہا: مذاکرات میں پابندیوں کے التوا پر نہیں خاتمہ پر اتفاق ہوا ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحاني کي  کابينہ حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني ڈاکٹر حسن روحاني کي  کابينہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز نئے سال کی مناسبت سے ملک کے مختلف اداروں کے سربراہوں کی سے ملاقات میں تمام پابندیوں کے ہٹائے جانے پر تاکید کی ۔


انہوں نے ملک کے مختلف اداروں کے سربراہوں میں خلوص اور باہمی ہماہنگی کو معاشی خوشحالی کے حصول میں بہترین عامل قرار دیتے ہوئے کہا : ایرانی قوم رہبر انقلاب کی ارشادات کو اپنے لئے نصب العین اور لائحہ عمل قرار دے کر ترقی کی راہیں طے کرتی رہے گی ۔


ڈاکٹر روحانی نے روان شمسی سال میں سب سے بڑا ہدف ملکی معیشت کا استحکام بتاتے ہوئے مذاکرات پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا : مذاکرات میں پابندیوں کے التوا پر نہیں بلکہ پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق ہوا ہے۔


انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مختلف مراحل میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ایران کےعوام اور ایران کے دوست ممالک کو لوزان کے مشترکہ بیان سے خوشی ہوئی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن اس سے سخت نالاں اور بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ۔


حجت الاسلام و المسلمین روحانی نے سوئٹزرلینڈ کے حالیہ ایٹمی مذاکرات کو پیچیدہ اور دشوار قرار دیا اور کہا : ان مذاکرات کے مشترکہ بیان میں نطنز، فردو اور اراک کے بھاری پانی کی تنصیبات کی سرگرمیاں جاری رہنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن حتمی سمجھوتے کی تدوین کے مرحلے میں دشواریاں درپیش ہیں ۔


انہوں نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کو منسوخ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، مذاکرات کے ذریعے سمجھوتے کے حصول میں پر عزم ہیں کیوں کہ دنیا کے پاس ایران کے ساتھ مفاہمت اور سمجھوتہ کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام دباؤ اور پابندیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے کی : رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے باہمی تعاون اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ ایران بہت جلد اپنے طے شدہ مقصد کے حصول میں کامیاب ہو جائے گا ۔


انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں تسلط کے لیے ایران کی کوشش پر مبنی بعض الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کسی دوسرے ملک پر جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔


اجلاس کے آغاز میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے لوزان میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔


ڈاکٹر روحانی نے بھی نے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حتمی سمجھوتے کے انعقاد تک اپنی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ۔


انہوں نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کو منسوخ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا : ایران اور پانچ جمع ایک گروپ، مذاکرات کے ذریعہ سمجھوتے کے حصول میں پُرعزم ہیں کیوں کہ دنیا کے پاس ایران کے ساتھ مفاہمت اور سمجھوتہ کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔


انہوں نے مزید کہا : حتمی سمجھوتے کی تدوین میں اسلامی جمہوریہ ایران کسی بیرونی دباؤ کے تحت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬