رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله محمدعلی علوی گرگانی آج ظھر ان سے ملاقات کرنے آئے حاضرین کی خدمت میں اخلاقی نکات بیان کیا اور کہا: انسان اس دنیا میں اپنے آپ پر کاملا نظر و خود پر کنٹرول رکھے اور اس دار فانی سے کوچ کرنے کے لئے ھمیشہ آمادہ رہے ۔
انھوں نے تاکید کیا : ھم لوگوں کو ھمیشہ آئندہ کی فکر میں رہنا چاہیئے اور ھمارے منصوبہ اور ھماری کارکردگی بھی اس طرح کی ہونی چاہیئے کہ دنیا سے فریب نہ کھا سکے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا فریب دینے والوں میں سے ہے وضاحت کی : خدا کے بندے کو دنیا کی چمک و دھمک اور ظاھری چیزوں سے فریب نہی کھانا چاہیئے ۔
انھوں نے بیان کیا : دنیا اپنے ظاھری رنگ کے ذریعہ سے انسان کو دھوکہ دیتا ہے اور ھم لوگوں کو ان چیزوں سے اپنی حفاظت کرنی چاہیئے ۔
انھوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلام مال و دولت دنیا کے ہونے سے مقابلہ نہی کرتا ہے وضاحت کی : ھم لوگوں کو چاہیئے اپنے اموال و دنیا کو ھدف تک ہیونچنے کا وسیلہ قرار دیں نہ اس سھولیلات کو اپنا ھدف بنا لیں ۔