01 February 2010 - 13:29
News ID: 888
فونت
عشرہ فجر کی مناسبت سے:
رسا نیوزایجنسی کی رھبر معظم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، عشرہ فجر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے وزیر داخلہ اور ادارہ ثبت اسناد کے اہلکاروں نے ملاقات کی اوراس ملاقات میں اپ کے نام نئے شناختی کارڈ کے اجراء کیا گیا اوراسی کے ساتھ ملک میں نئے شناختی کارڈز جاری کرنے کا آغازہوگیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي


سکیورٹی کے لحاظ سےنئے شناختی کارڈز بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو اس سے قبل پندرہ سال سے کم عمر افراد کے لئے صادر کئے جاتے تھے  وزارت داخلہ کی اطلاعات کے مطابق آئندہ 3 برسوں میں یہ شناختی کارڈز 70 ملین ایرانیوں کے لئے صادر کئے جائیں گے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو وزیر داخلہ ، ادارہ ثبت اسناد کے سربراہ  اور بعض اہلکاروں سے ملاقات میں ایرانی عوام کے اسنادی تشخص کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیا اور اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: نئے شناختی کارڈز کا اجراء جو سکیورٹی کے اعتبار سے بڑی اہمیپت کے حامل ہیں اور تحریری اسناد کے اندراج  میں ایک نیا مرحلہ ہے امید ہے کہ حکام اپنی  تلاش و کوشش کے ذریعہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔۔


رہبر معظم نے مختلف مسائل میں صحیح اور یقینی اسناد رکارڈکے مؤثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جیسا کہ آپ ماضی میں انجام پانے والے امور کا جائزہ لیتے ہیں اسی طرح آپ کے اس اہم  کام  کا آنے والی نسلیں جائزہ لیں گی لہذا شناختی کارڈز کے اندراج اورصدور میں کافی دقت سے کام لینا چاہیے۔

اس ملاقات کے آغاز میں وزیر داخلہ جناب مصطفی محمد نجار نے نئے شناختی کارڈز کے صدور اور اس کی سکیورٹی قابلیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اسناد کی سکیورٹی کی اہمیت کے پیش نظر  ادارہ ثبت اسناد نے  نئے شناختی کارڈز کا اجراء شروع کیا ہے تاکہ اسناد کے جعل کو ناممکن بنایا جاسکے ۔

وزیر داخلہ نے الیکٹرانک حکومت کے بنیادی اہداف کی تکمیل کی سمت جاری کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملک میں نئے شناختی کارڈ اور قومی کارڈ کا عوام کو بہتر ، سریع ، منظم اور کم خرچ خدمات پیش کرنے کے لئے آغاز ہوگیا ہے۔

ادارہ ثبت اسناد کے سربراہ ڈاکٹر ناظمی اردکانی نے بھی ملک میں اسناد کے اندراج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: ادارہ ثبت کے 570 جگہ نمائندہ دفاتر موجود ہیں اور 65 حکومتی ادارے الیکٹرانک خدمات پیش کرنے کے لئے اس ادارے سے منسلک ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬