‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2016 - 19:56
News ID: 8944
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا : امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران سے پابندیاں اٹھانے اور پاکستان کے وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کے دورہ کو انتہائی اہم اور خوش آئند ہے ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے گلگت بلتستا ن کے پانچ روزہ دورہ کے دوران عہدیداران ،کارکنان و مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران سے پابندیاں اٹھانے اور پاکستان کے وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کے دورہ کو انتہائی اہم اور خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا : گلگت بلتستان کو بلا تاخیر پانچویں صوبے کا درجہ دیا جائے ۔ اور خطے کی حساسیت اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کا بھی یہی تقاضا ہے کہ اس بابت مزید کسی حیل وحجت کے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ بنایا جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : صوبائی کونسل کے اجلاس میں تین سال کے لئے حجت الاسلام سید محمد عباس رضوی کو بلا مقابلہ صوبہ گلگت بلتستان کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صوبائی صدر اور کابینہ ارکان سے حلف لیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان کو تقسیم کیا جا رہا ہے ہم اس کو ملک عزیز پاکستان کے استحکام کے خلاف گہری سازش سمجھتے ہیں ۔ گلگت بلتستان ایک اکائی ہے ان کو الگ کرنے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائیگی۔

انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گلگت بلتستان کے عوام پر زور دیتے ہوئے بیان کیا : اگر آپ اپنے صفوں میں اتحاد و وحدت برقرار رکھیں گے تو آپ کے حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا اور اگر آپ میں انتشار ہوگا تو آپ کمزور ہونگے اور یہ خطے کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ہم کبھی بھی گلگت بلتستان کے خطے کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ہمیں متحد ہو کر جی بی کے حقوق کے لئے آواز بلند کر نا ہو گی اور کسی کو بھی گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : علاقے میں شدت پسند وں کے موجود ہونے کے خطرات موجود ہیں ، وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان جی بی عوام کے فلاح وبہبود اور علاقائی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کررہی ہے اورکرتی رہے گی اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے اور اتحاد وحدت کی فضاء قائم رکھنے میں ہمارا کرادار مثالی ہے اور آئندہ بھی رہیگا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا :  قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا بھی یہی پیغام ہے کے اپنی صفوں میں اتحاد وحدت کو قائم رکھیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬