16 January 2016 - 15:44
News ID: 8950
فونت
کل اتوار کو منائی جائے گی ؛
رسا نیوز ایجنسی - گلگت بلتستان پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شہید ضیاء الدین رضوی کی 11ویں برسی کل اتوار 17 جنوری کو منائی جائے گی ۔
شہيد ضياءالدين رضوي کي 11ويں برسي شہيد ضياءالدين رضوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شہید ضیاء الدین رضوی کی 11ویں برسی کل اتوار 17 جنوری کو گلگت کے جید علماء ، افاضل ، طلاب اور شھید گھرانوں کی شرکت میں امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوگی ۔


برسی کی تقریب میں گلگت بلتستان میں جاری حکومتی مظالم، جانبدارانہ پالیسیوں اور سینکڑوں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی۔


واضح رہے کہ حجت الاسلام شہید ضیاءالدین رضوی کا شمار گلگت بلتستان کے صف اول کے علماء میں ہوتا تھا، آپ نے پورے خطے میں جہاں ولایت کی ترویج کی وہاں متنازعہ نصاب تعلیم کے خلاف اور حکومتی متعصابہ رویوں کے خلاف تحریک بھی چلائی ۔


جنوری 2005ء میں دہشتگردوں نے گلگت شہر میں ہی آپ پر حملہ کر کے  محافظوں سمیت شہید کر دیا تھا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬