15 February 2016 - 14:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9070
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے عوام فورس کے اہلکاروں سے ملاقات میں انہیں دشمن کے مقابل استقامت و بہادری کی دعوت دی ۔
آيت الله بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے دفتر میں ہونے والے عوامی اجتماع سے فتنہ، نفاق اور نفوذ دشمنان کی راہوں کا تجزیہ کیا اور کہا: عراقی ہر قسم کے فتنہ، نفاق کے مقابل استقامت کریں اور عراق کا دفاع کریں ۔


انہوں نے مجاھدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: عوامی فورس کے افراد، بہادر اور مخلص ہیں جنہوں نے اپنی جان کے ذریعہ اس ملک اور اس ملک کے مقدس مقامات کا دفاع کیا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: اگر دشمن مقدس مقامات تک پہونچ گیا ہوتا تو جو کچھ بقیع میں مقدس مقامات کے ساتھ ہوا آج یہاں بھی ہوتا ۔


انہوں نے مجاھدین کی کوششوں اور فداکاریوں کو سراہتے ہوئے شھید اور مجروح مجاھدوں گھرانوں کی رسیدگی اپنا وظیفہ بتایا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬