14 April 2016 - 12:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9268
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا : منی لانڈرنگ کے مجرموں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہا ۔
حجت الاسلام مختار امامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مختار امامی وحدت ہاوس سولجر بازار میں صوبائی کابینہ اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن اتفاق رائے سے بننا چاہیئے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے حکمرانوں کی بدعنوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ہمارا ملک بہت ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے ملک غریب اور حکمران امیر ہو گئے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : منی لانڈرنگ کے مجرموں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہا، شرپسند حکمرانوں نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا : بھارت کے بارے میں دوٹوک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما عالم کربلائی، حیدر زیدی ، آصف صفوی ، شفقت لانگا اور ناصر حسینی بھی موجود تھے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے بیان کیا : کرپشن اور سیاست کے گٹھ جوڑ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، ان بدعنوان اور کرپٹ سیاست دانوں کیلئے اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں، عوام ان کے اصلی چہرے پہچانیں اور آئندہ عام انتخابات میں انہیں ناک آؤٹ کر دیں تاکہ ان لٹیروں سے ملکی دولت بچائی جا سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬