08 February 2010 - 15:21
News ID: 931
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے معاشرے میں اتحاد پرتاکید کرتے ہوئے کہا : تفرقه و اختلاف معاشرے کی کمزوری کاسبب ہے اور اگر کوئی اس سے غافل ہوجائے تو بے حرمتی کا بھی ضامن ہے .
حضرت آيت الله نوري



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کےمراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے اج عصر کے وقت ریڈیو ٹیلی ویزن کے اھل کاروں سے ملاقات میں ایمان، علم، حاکمیت ولی ، اوراتحاد ویک جہتی کے سلسلے میں آیات و روایات کی جانب اشاره کرتے ہوئے کہا : یہ ساری باتیں مسلمانوں کی عزت واحترام کا سبب ہیں اور خداکا شکر ہے کہ اج انقلاب اسلامی کی کامیابی کی بنیاد پر ولایت فقیه کی منزلت ومقام بہت واضح اور روشن ہے اور ھم سبھی اسکی حمایت پر موظف ہیں .

 
انہوں نے اسلام میں حکومت اسلامی کی تشکیل اور جمھوری اسلامی ایران کی عزت و اقتدارکی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : الحمدلله امام خمینی (رہ) کے انتقال کے بعد رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایہ اللہ خامنہ ای نے کشتی انقلاب کے بے مثال ناخدا رہے ہیں اورانہوں نے بہ ھرنحو ممکن اس کی حفاظت کی ہے  
اس مرجع تقلید نے کہا : انقلاب کے دشمنوں نے بھی اس مقام کو جان لیا ہے لھذا انہوں نے اس مقام کو ھدف قرار دیا ہے یہ ھماری ذمہ داری ہے کہ دشمن کی سازشوں کی جانب متوجہ رہیں اور ان کے نقشے کو نقش بر اب کردیں .

 

حضرت آیت الله نوری همدانی نے آیه «و اعتصموا بحبل الله جمیعا و لا تفرقوا» کی جانب اشاره کرتے ہوئےاتحاد کی تاکید کی اورکہا : اس اتحاد کوولایت فقیه کی بنیاد پر ہونا چاھئے .


انہوں نے دشمنوں کو ایرانی جوانوں سے خائف بتاتے ہوئے کہا : اگر ان میں ھمت ہوتی تو عراق اور افغانستان سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر چکے ہوتے .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬