اميريکا ميں مسلمانوں کے معروف رھنما :
رسا نيوزايجنسي - اميريکا ميں مسلمانوں کے معروف رھنما نے اميريکن مسلمانوں کے حقوق کي پائمالي کا شکوہ کيا.
رسا نيوز ايجنسي کي اسلام آنلاين سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، اميريکا ميں مسلمانوں کے معروف رھنما امام فيصل عبدالرئوف نے اسلام آنلاين نٹ سائٹ سےانٹر ويو ميں اميريکا ميں مسلمانوں کے حالات پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : ھم کوشش کر رہے ہيں کہ اسلام اورمغربي دنياکے روابط اچھے ہوسکے اور اس سلسلے ميں سياسي، مذهبي اورثقافتي امورميں ھماري سرگرمياں چل رہي ہيں .
انہوں نے مزيد کہا : اس سلسلے ميں نيويارک ميں ايک اسلامي مرکز کي تعمير کي جارہي ہے .
عبدالرئوف نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ تقريبا 7ميلين مسلمان افراد موجود ہيں کہا : 11 ستمبر کے حادثے کے بعد اميريکا ميں مسلمانوں کو ان کے ابتدائي حقوق سے بھي محروم کرديا گيا ہے.
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے