14 February 2010 - 23:05
News ID: 954
فونت
آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله قبلان نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی اکتیسوں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے اس انقلاب کو نهضت حسینی کا نتیجہ بیان کیا اورمسلمانوں سے درخواست کی کہ اتحاد اور ھمدلی کے ساتھ اس انقلاب کی مدد کریں اور اپ نے کہا : انقلاب اسلامی ایران نے اپنی پیروزی سے اسلام کےدشمنوں کے دل میں خوف ڈال دیا .
آيت الله قبلان



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی شیعیان لبنان کے سربراہ آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے گذشته روزشھر بیروت کے شیعیوں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی اکتیسوں سالگرہ کی مبارک باد دی اورکہا : یہ انقلاب جو نیکوں اور برکتوں کا سر چشمہ ہے امام خمینی(ره) کی رھبری کی بنیاد پر یہاں تک پہونچا ہے .

 

آیت الله قبلان نے میانہ روی، استقامت، پایداری اور انقلاب اسلامی کے رھبروں کے رضاے الاهی پر پابند رہنے اوراس انقلاب کو نهضت حضرت امام حسین(ع) کا نتیجہ بیان کرتے ہوئے کہا :  انقلاب اسلامی ایران ایک تاریخی درسگاہ اورمثال نمونہ ہے جس میں ھم دوستی اور محبت کا سبق سیکھتے ہیں .

 

انہوں نے مسلمانوں خصوصا شیعیان اھلبیت (ع) کے درمیان اتحاد اورھمدلی کی سفارش کرتے ہوئے کہا : غاصب صهیونیت اوردنیاے سامراجیت سے مقابلہ جز اسلامی اتحاد کے کسی اور راستے سےممکن نہی ھمیں اپس میں ھاتھ ملاکر اھلبیت (ع) کی تعلیمات کے سہارے اگے بڑھنا چاھئے  .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬