15 February 2010 - 18:16
News ID: 956
فونت
رسا نیوزایجنسی – شهادت امام رضا علیه السلام کی مناسبت سے مراجع تقلید قم کے دولت کدوں پرمجالس کا انعقاد کیا گیا .
مراجع تقليد قم

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اٹھویں افتاب ولایت حضرت امام رضا(ع) کی شھادت کی مناسبت سے مراجع تقلید قم کے گھروں  پر مجالس کا انعقاد کیا گیا .

 

اس رپورٹ کے مطابق ، یہ مجالس حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی، حسین نوری همدانی، لطف الله صافی گلپایگانی اور جعفر سبحانی کی موجودگی میں منعقد کی گئی.

 

اسی مناسبت سے ایک مجلس جو مدرسه علمیه امیرالمومنین(ع) قم میں حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی و حضرت آیت الله سبحانی و آیت الله طاهری خرم آبادی کی موجودگی میں منعقد کی گئی قم افاضل میں سے‌حجت الاسلام فرحزاد نے تقریر کی اپ نے اس میں کہا : حضرت رضا(ع) نے اخلاقی اورعرفانی تعلیمات کےحوالے سے بشریت کے قابل قدر اثرچھوڑا ہے جو اس کی نجات کے لئے ایک عظیم سرامایہ ہے.   

 

انہوں نے حضرت رضا(ع) کے علمی مناظروں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : اج ھمارے نوجوانوں خصوصا طالب علموں کو اپ سے نمونہ عمل حاصل کرنا چاھئے . 

 

قابل ذکر ہے کہ اسی مناسبت سے ماتمی انجمنیں جن کے زبانوں پر رضا رضا  کا ورد تھا حرم مطهر حضرت معصومه (س) میں آ رہے تھے اور اس امام غریب کی مظلومیت ، غربت اور شهادت کی یاد نے ان کی انکھوں سے اشک رواں تھا  .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬