21 February 2010 - 16:12
News ID: 979
فونت
هفته وحدت کي مناسبت سے:
رسا نيوزايجنسي- امت اسلاميہ کے اتحاد کےسلسلے ميں رهبر معظم کے نظريات کتاب کي شکل ميں هفته وحدت کي مناسبت سے سوريہ ميں منتشر کيا گيا .
کتاب اتحاد امت اسلاميہ رهبر معظم کي نگاہ ميں



 رسا نيوزا يجنسي کے رپورٹرکي سوريہ سے رپورٹ کے مطابق ، هفته وحدت  کي مناسبت سے کتاب «الوحدة الاسلامية في فکر الامام السيد علي الخامنئي» سوريہ ميں دفتر رهبر معظم کي  جانب سے عربي ميں ترجمہ  کرکے منتشر کي گئي .

 
يہ اثر کتاب "اکسير اعظم - انسجام اسلامي" کا ترجمہ ہے جو سن 2008 ميں سال وحدت ملي و انسجام اسلامي کي مناسبت سے چھپي تھي.

 
اس کتاب نے اپ کے صدرجمھوريہ کے زمانے سے اج تک اتحاد کے موضوع پرکے تمام بيانات کو اکٹھا کيا ہے .

 
اسلامي يکجہتي کے عنوان سے اس کتاب کا پہلا حصہ مندرجہ ذيل موضوعات پر مشتمل ہے :

مسلمانوں ميں اتحاد اوريک جہتي کي ضرورت اور اسکي اھميت ، اتحاد اوريک جہتي کے محور ، اتحاد اوريک جہتي کے توسعہ کے زمينے ، اتحاد اور يک جہتي کي برکتيں ،   اتحاد اور يک جہتي کے ايجاد کرنے کے اسباب ، اتحاد کے سلسلے ميں مسلمانوں کے وظائف ، وحدت کے منادي ، اتحاد کے نمونے ، اتحاد کي روکاوٹيں ، اتحاد کي موجودہ وضعيت  وغيرہ عناوين پر مشتمل ہے .


اس کتاب کا دوسرا حصہ دنياے اسلام ميں تفرقے کے عنوان پر مشتمل مندرجہ ذيل موضوعات کا حامل ہے :


تفرقہ کي تعريف ، اختلاف نظراور تفرقہ کے درميان فرق ، تفرقہ ايجاد کرنے کے اسباب وعلل، تفرقہ کي قسميں ، تفرقہ کے زمينے ، امت اسلاميہ ميں تفرقے کے اثرات اور خطرات ، تفرقے سے مقابلہ ، تفرقہ اوراس کے اثرات کے نمونے کا تذکر کيا گيا ہے.

   
يہ کتاب معروف اور مشھورلبناني محقق"سيد عباس نورالدين" کا اثر ہے .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬