رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی آج ظھر قم کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہوں سے ملاقات کے درمیان وضاحت کی : ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہوں کو چاہیئے کہ اپنی تبلیغی کاموں کو معاشرے کے حالات کی طرف توجہ رکھنے کے ساتھ کریں اور ان کی تبلیغی سرگرمی فقط ممبر اور کتاب کے منتشر ہونے پر نہ رہے ۔
انہوں نے کہا : افسوس کی بات ہے کہ بعض وقت حضرت معصومہ (س) کے حرم کے پاس بینر دیکھنے کو ملتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے «امان از دل زینب» اور یا گاریوں کے پیچھے لکھا ہوتا ہے جیسے «عشق است کربلا» کو دیکھا گیا ہے حالانکہ بے شمار اچھے مفاھیم موجود ہیں اور کربلا سے دنیا بھر کے درس لئ جا سکتے ہیں جو کہ شعار میں تبدیل ہو سکتے ہیں ان چیزوں پر نظارت کی ضرورت ہے ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : ھم لوگوں کو مبلغ اور مؤلف کی تربیت کے علاوہ معاشرے کی طرف توجہ بھی دینی چاہیئے کیونکہ دشمن کوشش کر رہی ہے ایسا نہ ہو کہ ہمارے ثقافت کو سست کر دیں اور ھمارے ہی خلاف کام کرنے لگیں ۔