‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2015 - 15:45
News ID: 8016
فونت
امام جمعہ اهل سنت زاہدان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مولوی ساداتی نے اس بیان کے ساتھ کہ دہشت گرد گروہ اسلامی امت کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش میں ہے بیان کیا : ہمارے سرحد کے سیکورٹی فورس کے بعض گارڈ کی شہادت بہت افسوس ناک اور بدترین اعمال میں سے ہے ؛ جن لوگوں نے یہ برا و پست کام انجام دیا ہے ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی ہے ۔
مولوي عبدالصمد ساداتي


رسا نیوز ایجنسی کے زاہدان رپورٹر نے سراوان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالصمد ساداتی سے گفت و گو کی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی سیکورٹی فورس کے ساتھ دہشت گردانہ حادثہ میں کچھ گارڈ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ حادثہ بہت ہی افسوس ناک اور بدترین اعمال ہے ؛ جن لوگوں نے یہ برا و پست کام انجام دیا ہے ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی ہے کوئی بھی صاحبان عقل سلیم اور کوئی بھی مسلمان شخص یہاں تک کہ غیر مسلمان شخص ایسا نہیں ہے کہ جس نے اس کام کی مذمت نہیں کی ہے ۔

امام جمعہ اهل سنت زاہدان نے وضاحت کی : جو لوگ اسلامی سرحد کے محافظ ہیں تمام لوگوں کے دوش پر ان کا حق ہے ایسے لوگوں کی خدمت کرنی چاہیئے نہ کہ ان کو شہید کیا جائے اور ان پر اسلحہ اٹھایا جائے یہاں تک کہ مجرم کے لئے بھی کسی کو حق حاصل نہیں ہے کہ جارحیت کا راستہ اپنائے اگر شخص پر جرم ثابت ہے پھر بھی کسی کو حق حاصل نہیں ہے کہ جارحیت کا راستہ اپنائے بلکہ اس کو عدلیہ کے سپرد کی جائے ۔

مولوی ساداتی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کے عمومی افکار پر اس اعمال کی تاثیر بیان کیا : سیستان و بلوچستان پورے ملک میں مہمان نوازی ، ثقافت اور خوش مزاجی پر پہچانا جاتا ہے ؛ یہ حرکت ہم لوگوں کے صوبے کے سلسلہ میں ملک کی عوام کے اس نگاہ کو تباہ کرنے کا سبب ہوا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : جن لوگوں نے یہ شرم آور کام انجام دیا ہے شیعہ اور سنی کے دشمن ہیں بلکہ حقیقت میں انسانیت کے دشمن ہیں ، ان کا مقصد اسلامی امت کے درمیان اختلاف پھیلانا ہے ؛ سیستان و بلوچستان کے لوگ با فہم ہیں وہ اس طرح کے فریب میں نہیں آنے والے اور روز بروز لوگوں میں اتحاد و انسجام کی ترقی میں مشغول ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬