‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2016 - 14:31
News ID: 8931
فونت
آیت الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے ملت اسلامیہ میں بڑھتے ہوئے اختلاف پر شدید تنقید کی اور کہا: مسلمانوں میں اختلاف کی بنیاد علماء کا آپسی اختلاف ہے ۔
حضرت آيت الله جعفر سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے عراقی عالم دین حجت الاسلام اکرم الکعبی سے ملاقات میں کہا: خداوند کا تمام لوگوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں ، اس میں ایک نکتہ ہے اور وہ یہ کہ لوگ اسلام و ایمان و قران کے بجائے اللہ کی رسی کو ہاتھوں سے تھامیں رہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: میری نگاہ میں خداوند تبارک و تعالی ان کلمات کے ذریعہ اس بات کو بیان کرنا چاہتا ہے کہ اختلاف و تفرقہ کویں میں گرنے کے مانند ہے اور کویں میں گرنے والے کو فقط رسیوں کے ذریعہ نجات دیا جاسکتا ہے وگرنہ وہ اسی میں پڑا رہ جائے ۔


اس مرجع تقلید نے واضح طور پر کہا: خداوند متعال اس تعبیر کے ذریعہ قوموں کے آپسی اختلافات اور تفرقے کو کویں گرنے کے مانند تعبیر کر رہا ہے کہ اس کا نتیجہ موت ہے مگر یہ کہ اتحاد کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں ۔


حضرت آیت الله سبحانی نے مزید کہا: شیخ محمد حسین کاشف الغطا پر رحمت نازل کرے کہ انہوں نے کیا خوبصورت جملہ کہا کہ اسلام کی بنیاد دو کلمہ ہے ، کلمہ توحید و توحید کلمہ ، خداوند متعال نے مسلمانوں کو کلمہ توحید تحفے کے طور پر دیا کہ وہ توحید کے عالی ترین مرتبے کا اظھار کریں ۔


حضرت آیت الله سبحانی نے مزید کہا: ملت اسلامیہ میں بڑھتے ہوئے اختلافات سے نجات نہیں پا سکتی ہے ، مسلمانوں میں اختلاف کی بنیاد علماء کا آپسی اختلاف ہے ، اگر یہ اختلافات پر اسی طرح باقی رہے تو ہم مزید مسلمانوں کے قتل عام کے شاھد ہوں گے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬