![اھل بیت پیغمبر کی حقانیت پر آیت الله وحید خراسانی کی قرآنی دلیلیں](/Original/1388/12/12/IMAGE634032292589687500.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے آج صبح اپنے تفسیر کے درس میں جو ھر چہارشنبہ کو قم کے مسجد اعظم میں طلاب کرام اور علماء عظام کے کثیر تعداد کے شرکت کے ساتھ انعقاد پاتا ہے، سورہ یاسین کی سلسلہ وار تفسیر کو بیان کرتے ہوئے کہا : مفسرین عامہ جن میں سے اھل سنت مفسرین کے کلمات سے جو استفادہ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ سلام علی آل یس آیہ میں دو قرائت پائے جاتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : مفسرین اهل سنت جن میں سے فخر رازی متفق ہیں کہ اس جملہ کی قرائت سلام علی آل یاسین ہے ۔
اس مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ دوسرے مذاھب کے علماء نے بھی اعتراف کیا ہے کہ سلام علی آل یاسین ، سلام علی آل محمد ہے، اظہار خیال کیا ہے : فخر رازی جو کہ امام المشککین ہیں اس نے بھی اس موضوع پر اعتراف کیا ہے یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اھل بیت علیہ السلام کی واضح و روشن فضیلت پر شک کیا ہے مگر یہاں پر پہونچنے کے بعد اعتراف کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ آل یاسین سے آل محمد (ص) مقصود ہیں ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے وضاحت کی : فخر رازی استدلال کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جس خدا نے نماز میں السلام علیک ایها النبی کو قرار دیا ہے اسی خدا نے نیز فرمایا ہے سلام علی آل یاسین اور یہ موضوع اس شخص کے اعتراف کے بعد قاطعی برھان ہو جاتا ہے اس پر کہ اھل بیت پیغمبر (ص) خود پیغمبر کے ساتھ مساوی ہیں ۔