‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2013 - 17:33
News ID: 5280
فونت
یوم شهادت حضرت زهراء کے موقع پر؛
رسا نیوزایجنسی - یوم شهادت حضرت زهراء کے موقع پر دو مرجع تقلید پا پیادہ ماتمی دستہ کے ھمراہ حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) تک جائیں گے ۔
آيت الله وحيد خراساني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ برسوں کے مانند امسال بھی یوم شهادت حضرت زهراء کے موقع پر دو مرجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی پا پیادہ ماتمی دستہ کے ساتھ ساتھ حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) تک جائیں گے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی بروز اتوار، تین جمادی الثانیہ مطابق چودہ اپریل کو ماتمی دستہ میں شریک ہوں گے ۔


و نیز گذشتہ برسوں کے مانند امسال بھی بیت آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی میں مجلسوں کا سلسلہ برقرار ہے ۔


حضرت آیت الله وحید خراسانی، شهادت حضرت زهرا(س) کے دن صفائیہ روڈ گلی نمبر 23 سے 12 بجے دوپہر میں حرم مطهر حضرت معصومہ (س) کی جانب راونہ ہوں گے اور حضرت آیت الله صافی گلپائگانی بھی چهارمردان روڈ اپنے دفتر سے 12 دوپہر میں حرم مطهر حضرت معصومہ (س) کی جانب راونہ ہوں گے ۔


واضح رہے کہ مراجع تقلید کا پا پیادہ ماتمی دستہ کے ساتھ ساتھ حرم مطهر حضرت معصومہ (س) کی جانب راونہ ہونا ایک دیرینہ سنت ہے جسے مراجع تقلید عظام شهادت حضرت امیرالمومنین(ع) و حضرت فاطمه زهرا (س) و امام حضرت جعفر صادق(ع) کے موقع پر انجام دیتے ائے ہیں ۔


اس رپورٹ کے مطابق ایام فاطمیہ اور شهادت حضرت صدیقه کبری فاطمہ زهرا(س) میں دیگر تمام مراجع عظام ، علماء کرام اور رهبرمعظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں مجلسیں منقعد کی جارہی ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬