03 October 2010 - 13:45
News ID: 1895
فونت
سالگرد شهادت امام صادق کی مناسبت سے :
رسا نیوزایجنسی - سالگرد شهادت امام صادق (ع) کی مناسبت سے دو مرجع تقلید حضرات آیات لطف الله صافی گلپائگانی اور حسین وحید خراسانی حرم حضرت معصومه تک ماتمی جلوس میں شریک ہوں گے ۔
بابري مسجد

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، شیعوں کے چھٹے امام حضرت جعفر صادق (ع) سالگرد شهادت کی مناسبت سے دو مرجع تقلید حضرات آیات لطف الله صافی گلپائگانی اور حسین وحید خراسانی ماتمی جلوس میں سینہ زنی کرتے ہوئے حرم حضرت معصومه تک جائیں گے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، حضرت ایت اللہ لطف الله صافی گلپائگانی اور ایت اللہ حسین وحید خراسانی کل ماتمی دستوں کی ھمراھی میں حرم حضرت معصومه میں پہونچ کر اپ کو اورامام زمانہ حضرت ولی‌عصر(عج) کو شھادت امام حضرت جعفر صادق (ع) کا پرسہ دیں گے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی شھداء روڈ ، گلی نمبر 23 سے اور حضرت آیت الله صافی گلپایگانی انقلاب اسلامی روڈ گلی نمبر 6 اس ماتمی دستے میں شریک ہوں گے ۔

قابل ذکر ہے یہ پروگرام ھر سال شھر قم کے مراجع کرام کی جانب سے عاشقین اهل بیت عصمت و طهارت (ع) کے جمع غفیر میں کی موجودگی میں انجام پاتا ہے ، پچھلے برسوں میں اس پروگرام میں مرحوم آیت‌الله فاضل لنکرانی اور آیت‌الله میرزا جواد تبریزی بھی شریک ہوا کرتے تھے ۔

واضح رہے کہ سالگرد شھادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین ومجاورین حضرت معصومه قم (س) کی موجودگی میں حرم مطهر کریمه اهل بیت (ع) میں مجلسیں اج رات اور کل منعقد ہوں گی ۔

قابل ذکر ہے کہ شیعوں کے چھٹے امام ، امام جعفر صادق علیہ السلام سترہ ربیع الاول سن 83 هجری قمری کو مدینہ میں پیدا ہوئے اور اپ کا کنیہ عبداللہ ، اپ کا لقب صادق ، اپ کے پدر گرامی امام محمد باقر (ع) اور اپ کی مادر گرامی ام فروہ تھیں ۔ اپ 65 سال کی عمر میں سن 148 هجری میں شھید کردئے گئے اور اپ اپنے پدر بزرگوارکے بغل میں مشھور قبرستان بقیع میں دفن ہیں ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬