رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله وحید خراسانی مرجع تقلید آج صبح اپنے تفسیر کے درس میں جو مسجد اعظم میں طالب علموں اور علماء کے درمیان انعقاد ہوا تھا اس درس کے درمیان حروف تحجی (ا ل م ت ح ی س) کے سلسلہ میں امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کو قرآن کے چنے ہوے حروف سے تعبیر کرتے ہوئے کہا : ھم لوگوں کے پاس حدیث لِکُل شیء صفوة؛ و صفوة القرآن حروف التحجی؛ کو صحیح سمجھنے کے لئے کوئی اور راستہ نہی ہے مگر یہ کہ اس حروف کو جانے ۔
انھوں نے قرآن کریم کے الف سے شروع ہونے کی علت کی تشریح و تفسیر امام صادق علیہ السلام کی روایت کو نقل کرتے ہوئی کی اور کہا : حرف الف میں خداوند کے صفات میں سے ایک صفت پایا جاتا ہے اس کی پہلی خاصیت ابتدا ہے اور یہ ابتدا هو الاول کی علامت بھی ہے ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی حرف ابتدا کی دوسری خصوصیت اس کا استوار ہونا جانا ہے اور کہا : دوسری صفت ذات الھی میں عدل ہے جو استوار مطلق کی حکایت کرتا ہے یعنی اول توحید اس کے بعد عدل اور یہ تمام بہت ہی حساب و کتاب سے ہے ۔